Categories: تعلیم

تعلیم کے ساتھ زندگی کو بھی بہتر بنائے گا ناگپور آئی آئی ایم: صدرجمہوریۂ ہند رام ناتھ کووند

صدرجمہوریہ کووند کی موجودگی میں آئی آئی ایم ناگپور کی نئی عمارت اور کیمپس کا افتتاح

ناگپور، 8 مئی (انڈیا نیرٹیو)

صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے کہا کہ آئی آئی ایم ناگپور نہ صرف ایک تعلیمی ادارہ ہوگا بلکہ طلبا  کی زندگی کو بہتر بنانے کا مرکز بھی ہوگا۔مجھے یقین ہے کہ ناگپور آئی آئی ایم کا ماحول طلباء   کو نہ صرف روزگار تلاش کرنے بلکہ روزگار فراہم کرنے کے قابل بنائے گا۔

صدر کووند اتوار کو یہاں انڈین انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ (آئی آئی ایم) ناگپور کی نئی عمارت اور کیمپس کا افتتاح کرنے کے بعد پروگرام سے خطاب کر رہے تھے۔ صدر جمہوریہ نے کہا کہ ناگپور آئی آئی ایم خواتین کی ترقی میں تعاون کرے گا۔ یہ ساوتری بائی پھولے اور آنندی بائی جوشی کی سرزمین کو حقیقی خراج عقیدت ہوگا۔ ناگپور آئی آئی ایم ملک کا پہلا تعلیمی ادارہ ہے، جس کی عمارت اسپیشل اکنامک زون میں واقع ہے۔ مہاراشٹر ہمیشہ سماجی، اقتصادی، سیاسی اور تعلیمی ترقی کا مرکز رہا ہے۔ صدر جمہوریہ نے کہا کہ ناگپور ملک  کے آئین ساز ڈاکٹر باباصاحب امبیڈکر کی ابتدائی جگہ بھی ہے۔

اس موقع پر صدر کے ساتھ مرکزی وزیر نتن گڈکری، مرکزی وزیر دھرمیندر پردھان، وزیر مملکت نتن راوت، وزیر سبھاش دیسائی اور اپوزیشن لیڈر دیویندر فڑنویس بھی موجود تھے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر دیویندر فڑنویس نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے عالمی معیار کی افرادی قوت پیدا کرنے کے لیے 7 سال قبل آئی آئی ایم کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ کیا تھا۔ مہاراشٹر میں آئی آئی ایم ناگپور قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ فڑنویس نے کہا کہ اس انسٹی ٹیوٹ کے لیے 150 ایکڑ زمین دستیاب کرائی گئی ہے۔ وزیر اعظم نے بھومی پوجن کیا اور آج صدر اس کا افتتاح کر رہے ہیں۔

اس موقع پر وزیر سبھاش دیسائی نے کہا کہ آج مہاراشٹر کی ترقی کے خواب کی طرف قدم اٹھایا جا رہا ہے جس کا خواب بالا صاحب ٹھاکرے نے دیکھا تھا۔ دیسائی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے ناگپور آئی آئی ایم کے لیے ریاستی حکومت سے ضروری مدد فراہم کرنے کے لیے اپنے عزم کا اظہار کیا ہے۔

آئی آئی ایم ناگپور کا شاندار کیمپس

انڈین انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ، ناگپور کا پہلا سیشن، جسے دنیا کے سب سے باوقار اداروں میں شمار کیا جاتا ہے، جولائی 2015 میں شروع ہوا۔ چونکہ اس وقت اس کی اپنی عمارت نہیں تھی، اس لیے IIMکی کلاسیں وشویشوریہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنا لوجی(وی این آئی ٹی) کے کیمپس میں شروع ہوئیں۔ آئی آئی ایم ناگپور کا عظیم الشان کیمپس ناگپور کے میہان علاقے میں 132 ایکڑ اراضی پر بنایا گیا ہے۔ تعمیر کا پہلا مرحلہ مکمل ہو چکا ہے۔ اس وقت 132 ایکڑ رقبے پر پھیلی اس عمارت میں مینجمنٹ کے مختلف شعبوں میں زیر تعلیم 665 طلباء  رہائش پذیر ہیں۔ طلباء کے لیے دیگر سہولیات بھی اچھے معیار کی ہیں۔ 2015 میں شروع ہونے والے اس ادارے  کو اب اس نئے کیمپس کی وجہ سے نئی زندگی ملی ہے۔

جدید ترین کلاس رومز: آئی آئی ایم ناگپور میں 20 ہائی ٹیک کلاس رومز اور 24 تربیتی مراکز ہیں۔ اس کے علاوہ 400 نشستوں پر مشتمل کنونشن سنٹر بھی بنایا گیا ہے۔ ہدف کے تعین کا پیغام دینے کی کوشش میں، نئی عمارت کے صحن میں تیر انداز ارجن کا ایک عظیم الشان مجسمہ نصب کیا گیا ہے۔ آئی آئی ایم ناگپور نے دنیا بھر کی سرکردہ تنظیموں کے ساتھ شراکت داری کی ہے اور بیرون ملک سے آن لائن رہنمائی فراہم کرتی ہے۔ معاشرے کے کمزور طبقات کے لیے دو طرح کی سہولیات ہیں، میرٹ اسکالرشپ اور نیڈ کم میرٹ اسکالرشپ۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago