Urdu News

وزراء تعلیم کی قومی کانفرنس یکم اور دو جون کو گجرات میں منعقد ہوگی

مرکزی وزیر تعلیم جناب دھرمیندر پردھان

 

وزراء تعلیم  کی قومی کانفرنس گجرات میں یکم جون اور دو جون کو منعقد ہوگی۔ ریاستوں اور مرکزی انتظام والے علاقوں کے وزراء تعلیم کانفرنس میں شرکت کررہے ہیں۔ مرکزی وزیر تعلیم جناب دھرمیندر پردھان کے ہمراہ ہنرمندی کے فروغ اور صنعت ، الیکٹرونکس اور ٹیکنالوجی کے وزیر مملکت جناب راجیو چندر شیکھر، وزارت تعلیم میں وزیر مملکت محترمہ انّاپورنا دیوی، وزیر مملکت برائے تعلیم جناب سبھاش سرکار اور وزارتِ تعلیم کے اعلیٰ افسران میٹنگ میں شریک ہوں گے۔

کانفرنس میں ملک میں تعلیم کے ایکو سسٹم کو مستحکم کرنے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا اور قومی تعلیمی پالیسی 2020 پر خاص توجہ مرکوز رہے گی۔ اس کے علاوہ اسکولوں میں ہنر مندی کے فروغ اور ڈیجیٹل اقدامات مثلا NDEAR، این ای ٹی ایف وغیرہ پر خاص طور سے بات ہوگی۔

یہ وزراء یکم جون 2022 کو ودیا سمیکشا کیندر ، بھاسکر آچاریہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار اسپیس ایپلیکیشن اینڈ جیو انفورمیٹکس، نیشنل فورینسک سائنس یونیورسٹی اور انٹر نیشنل آٹو موبائل سنٹر آف ایکسی لینس بھی جائیں گے۔

Recommended