Urdu News

قومی تعلیمی پالیسی کے تحت نصاب میں این سی سی / این ایس ایس کی تعلیم

این سی سی یوم جمہوریہ کیمپ 2023 کی افتتاحی تقریب میں نائب صدر جمہوریہ کے خطاب کا متن

 

قومی تعلیمی پالیسی (این ای پی)، 2020، پیرا 6.17 میں  گنجائش فراہم کرتی ہے کہ وزارت دفاع کی سرپرستی کے تحت ریاستی سرکاریں اپنے سیکنڈری اور ہائر سیکنڈری اسکولوں میں این سی سی ونگس کھولنے کی حوصلہ افزائی کرسکتی ہیں جن میں قبائل کے اکثریت والے علاقوں میں قائم ونگس بھی شامل ہوں۔ سینٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن ان اسکولوں میں نویں- دسویں کلاسوں میں این سی سی کو ایک اختیاری سبجیکٹ کے طور پر پیشکش کرتاہے جو این سی سی کی پیشکش کرتے ہیں اور ان کا انتظام وزارت دفاع کے تحت این سی سی کی ڈائریکٹوریٹ کے ذریعے کیا جاتا ہے۔ این سی سی کی تربیت ، کیندریہ ودیالیہ سنگٹھن اور نوودیالیہ سمیتی میں بھی ، وزارت دفاع کے این سی سی کے ڈائرکٹر جنرل کے ذریعے  جاری کردہ گنجائشوں اور پالیسیوں کے مطابق  فراہم  بھی کی جاتی ہے۔

یہ معلومات آج راجیہ سبھا میں تعلیم کی وزیر مملکت محترمہ ان پورنا دیوی نے ایک تحریری جواب میں فراہم کیں۔

Recommended