Urdu News

نپن بھارت مشن کے مقاصد

مرکزی وزیر تعلیم رمیش پوکھریال نشنک

 نپن بھارت مشن کے  مقاصد کے نفاذ سے  درج ذیل  نتائج متوقع ہیں۔

  • بچوں کو کلاس میں رکھنے کے لئے بنیادی مہارت  سازی سے  اسکول چھوڑنے والوں کی تعداد میں کمی آئے گی اور  پرائمری سے اپر پرائمری اور سیکنڈری سطحوں تک  بچوں کی ترقی میں بہتری آئے گی۔
  • سرگرمی پر مبنی آموزش اور  موافق آموزشی ماحول سے تعلیم کا معیار بہتر ہوگا۔
  • اختراعی تدریسیات  مثلاً  کھلونے اور تجربے پر مبنی آموزش کو کلاس روم میں تعلیم کے لئے استعمال کیا جائے گا اور اس طرح آموزش کے کام کو  دلچسپ بنایا جائے گا۔
  • اساتذہ کی صلاحیت سازی سے  وہ بااختیار ہوں گے اور  انہیں  درسیات  کا انتخاب کرنے کا زیادہ اختیار ملے گا۔
  • چونکہ تقریباً ہر بچہ ابتدائی گریڈز میں تعلیم حاصل کرتا ہے اس لئے اس طرح پر توجہ مرکوز کرنے سے  سماجی اقتصادی طور پر محروم گروپوں کو بھی فائدہ ہوگا۔ اس طرح منصفانہ اور شمولیت والی معیاری تعلیم کو  یقینی بنایا جائے گا۔

نپن بھارت  اسکولوں ،  اساتذہ، والدین اور معاشرے کے ساتھ ساتھ  طلبا کی ہر ممکن طریقے سے   مدد اور حوصلہ افزائی کرے گا اور  ملک کے بچوں کی حقیقی  صلاحیت کا احساس کرانے  اور ملک کو نئی اونچائیوں تک لے جانے کے لئے   مدد کرے گا

نپن بھارت کے بارے میں پریزینٹیشن دیکھنے کے لئے نیچے کلک کریں :

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/specificdocs/documents/2021/jul/doc20217531.pdf

نپن بھارت رہنما خطوط حاصل کرنے کے لئے نیچے کلک کریں:

https://www.education.gov.in/sites/upload_files/mhrd/files/NIPUN_BHARAT_GUIDELINES_EN.pdf

 

Recommended