Urdu News

شعبہ اردو جامعہ ملیہ اسلامیہ کے پروفیسر خالد جاوید کا ناول جے سی بی انعام برائے ادب میں شامل

عہدِ حاضر کے ممتاز فکشن نگار پروفیسر خالد جاوید

عہدِ حاضر کے ممتاز فکشن نگار پروفیسر خالد جاوید کے ناول ”نعمت خانہ“ کا انگریزی ترجمہ باوقار ادبی ایوارڈ ’جے سی بی انعام برائے ادب 2022‘ کے لیے ہندوستان کی تمام زبانوں سے منتخب دس ناولوں کی فہرست میں شامل ہوچکا ہے۔

اس فہرست میں چار انگریزی اور چھ غیرانگریزی زبانوں میں لکھے گئے ناولوں کے انگریزی تراجم کو جگہ دی گئی ہے۔

 اس ایوارڈ کی مالیت 25 لاکھ روپے ہے۔ اس خبر سے جامعہ برادری میں غیرمعمولی خوشی کاماحول دیکھاجارہاہے۔ وائس چانسلر پروفیسر نجمہ اختر نے جامعہ کے لیے اس کو ایک فخر کا لمحہ قرار دیتے ہوئے اس نیک خواہش کا اظہار کیا ہے کہ یہ ناول ’جے سی بی انعام برائے ادب 2022‘ کے آخری مرحلے میں بھی منتخب کرلیا جائے۔

 پروفیسر خالد جاوید کے تین ناول ’موت کی کتاب‘، ’نعمت خانہ‘ اور ’ایک خنجر پانی میں‘ بہت مقبول ہوچکے ہیں اور ان کا چوتھا ناول ’ارسلان اور بہزاد‘ بہت جلدمنظرِ عام پر آنے والا ہے۔  انھیں ملک بھر کے ممتاز ادبی اداروں کی جانب سے کئی باوقار ایوارڈز سے بھی نوازا جاچکاہے۔

Recommended