Urdu News

این ٹی اے نے سی یو ای ٹی۔پی جی کے نتائج کا کیا اعلان،نتیجہ یہاں دیکھیں

سی یو ای ٹی۔پی جی کے نتائج کا کیا اعلان

نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (این ٹی اے) نے پیر کو کمبائنڈ یونیورسٹی انٹری ٹیسٹ (سی یو ای ٹی۔پی جی) کے نتائج کا اعلان کر دیا۔ 6 امیدواروں نے 100 پرسنٹ حاصل کئے۔

اس سال کل چھ طلبہ نے 100 پرسنٹ حاصل کیے ہیں۔ اس میں نکول کمار ویش (PGQP01-B.Ed)، آکاش پٹیل (PGQP01-B.Ed)، سمیت جوشی (PGQP20-سوشل ورک)، نیرج گودارا (PGQP20-سوشل ورک)، مینک کمار مشرا ]PGQP38-جنرل (MBA) اور موہت ]PGQP38-Gen (MBA وغیرہ شامل ہیں۔)

این ٹی اے کی طرف سے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق، اس سال سی یو ای ٹی۔پی جی 2022 کے امتحان کے لیے کل 6,07,648 امیدواروں نے اندراج کیا تھا، جن میں سے 3,02,155 خواتین امیدوار تھیں۔

سی یو ای ٹی۔پی جی کے برعکس، این ٹی اے نے پوسٹ گریجویٹ داخلہ امتحان کے لیے سبجیکٹ وار ٹاپرز کا بھی اعلان کیا ہے۔

واضح رہے کہ یہ امتحان کمپیوٹر بیسڈ ٹیسٹ (سی بی ٹی) موڈ میں لیا گیا تھا جس میں ایک سے زیادہ منتخب سوالات شامل تھے۔ مرکزی، ریاستی اور نجی یونیورسٹیوں سمیت کل 66 یونیورسٹیوں نے داخلہ کے لیے سی یو ای ٹی۔پی جی امتحان کا انتخاب کیا تھا۔

Recommended