Urdu News

جموں وکشمیرمیں پرائم منسٹرزاسپیشل اسکالرشپ اسکیم کے لیے آن لائن رجسٹریشن شروع

جموں وکشمیرمیں پرائم منسٹرزاسپیشل اسکالرشپ سکیم کے لیے آن لائن رجسٹریشن شروع

پرائم منسٹرز اسپیشل اسکالرشپ اسکیم ( پی ایم ایس ایس ایس) کی آن لائن رجسٹریشن جموں و کشمیر کے طلبا کے لیے تعلیمی سال 2022-23 کے لیے شروع ہوگئی ہے۔ اہل طلبا خود کو سرکاری ویب سائٹ aicte-jk-scholarship-gov.inپر رجسٹر کر سکتے ہیں۔اے آئی سی ٹی  ایمیں ایک خصوصی جے اینڈ کے سیل جموں وکشمیر میں  پرائم منسٹرز سپیشل سکالر  شپ سکیم کے نفاذ سے متعلق ہے تاکہ طلباء کو جموں اور کشمیر سے باہر انڈرگریجویٹ تعلیم حاصل کر سکیں۔ جے اینڈ کے  سیل سکیم کے مقاصد کو پورا کرنے کے لیے اسکیم کے مناسب نفاذ کے لیے ذمہ دار ہے۔

اے آئی سی ٹی  اینے اس سلسلے میں باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس میں اہلیت کے معیار، کورسز اور دیگر کی تفصیلات فراہم کی گئی ہیں۔ سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق، صرف وہی طلباء جنہوں نے جموں و کشمیر بورڈ یا سنٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای) بورڈ سے 12 ویں جماعت 2020-21 سے پہلے پاس کی ہے یا 2021-22 میں حاضر نہیں ہوئے ہیں، اسکالرشپ کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔ اسکالرشپ عام ڈگری، پیشہ ورانہ (انجینئرنگ، نرسنگ، فارمیسی، ہوٹل مینجمنٹ، آرکیٹیکچر وغیرہ( اور میڈیکل، بیچلر آف ڈینٹل سرجری  یا اس کے مساوی کورسز کے لیے فراہم کی جائے گی۔

 اسکالرشپ اسکیم کے تحت طلباء کو تعلیمی فیس کے ساتھ ساتھ ہاسٹل فیس پر بھی مختلف رقمیں ملیں گی۔ تعلیمی فیس کی صورت میں، عام ڈگری کورسز کے لیے، طلبہ کو سالانہ 30,000 روپے کی مالی امداد ملے گی جب کہ پیشہ ورانہ کورسز کے لیے، وہ سالانہ 1.25 لاکھ روپے تک وصول کریں گے۔ میڈیکل پروگراموں کے لیے طلبہ کو سالانہ 3 لاکھ روپے تک فراہم کیے جائیں گے۔ کسی بھی مذکورہ کورس میں زیر تعلیم طلباء کو ہاسٹل فیس پر سالانہ 1 لاکھ روپے تک کی مالی امداد بھی ملے گی۔ ایک اہم فیصلے میں، مرکزی حکومت نے جموں و کشمیر اور لداخ کے لیے وزیر اعظم کی خصوصی اسکالرشپ اسکیم  کو پانچ سال کے لیے بڑھا دیا ہے جس کے تحت ہر سال 5000 ہونہار طلبا کو ملک بھر کے نجی اور سرکاری تعلیمی اداروں میں پڑھنے کے لیے فنڈ فراہم کیا جاتا ہے۔

حکومت نے جموں و کشمیر اور لداخ کے مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں نئے تعلیمی ادارے کھولنے پر بیک وقت توجہ مرکوز کرنے کے ساتھ ساتھ اسکالرشپ اسکیم کو جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے پی ایم ایس ایس ایس کی توسیع کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا ہے۔ایل جی جے اینڈ کے کے دفتر نے ٹویٹ کیا کہوزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کا جے اینڈ کے طلباء کے لیے سکیم کو مزید 5 سال تک بڑھانے کے لیے شکر گزار ہوں۔ ہر سال ہزاروں اسکالرشپس دستیاب ہونے کے ساتھ، اسکیم ہمارے نوجوانوں کو بڑے خواب دیکھنے کے مواقع فراہم کرے گی اور اپنے خوابوں کو پورا کرنے کے ذرائع فراہم کرے گی۔ جموں و کشمیر اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن (جے کے ایس اے) نے حال ہی میں وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کا جموں و کشمیر کے طلبا کے لیے وزیر اعظم کی اسکالرشپ اسکیم (پی ایم ایس ایس ایس) کو مزید 5 سال کے لیے بڑھانے کے لیے بھی شکریہ ادا کیا ہے۔

Recommended