Urdu News

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں رنگا رنگ کلچرل فیسٹوِل کاانعقاد

جامعہ ملیہ اسلامیہ کے ڈپارٹمنٹ آف ٹیچرٹریننگ اینڈ نان فارمل ایجوکیشن میں شاندار کلچرل فیسٹوِل کا انعقادکیاگیا

 جامعہ ملیہ اسلامیہ کے ڈپارٹمنٹ آف ٹیچرٹریننگ اینڈ نان فارمل ایجوکیشن میں شاندار کلچرل فیسٹوِل کا انعقادکیاگیا۔فیسٹوِل کا افتتاح جامعہ ملیہ اسلامیہ کے ڈین آف اسٹوڈینٹس ویلفیر اور مہمان خصوصی پروفیسر ابراہیم اور لیبیائی سفارت کارمحمودالجویلی نے کیا۔

اس موقع پر طلبا وطالبات سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ابراہیم نے کہاکہ اس طرح کے پروگرام جامعہ کی شناخت اور پہچان ہیں اور یہ نیشنل کلچرکے فروغ میں کلیدی کرداراداکرتے ہیں۔

مہمان اعزازی اور لیبیائی سفارت کار محمودالجویلی نے اپنے خطاب میں جامعہ آنے پر اور یہاں کے ثقافتی پروگراموں کو دیکھ کر بے انتہا خوشی اور مسرت کا اظہارکیا۔انھوں نے کہاکہ جامعہ ہمارے لیے ایک مثالی یونیورسٹی ہے اور ہم اسے رشک کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔لیبائی طلبا یہاں تعلیم حاصل کرنا فخر سمجھتے ہیں۔

افتتاحی پروگرام میں فیکلٹی آف ایجوکیشن کی ڈین پروفیسر سارہ بیگم، ڈپارٹمنٹ آف ٹیچرٹریننگ اینڈ نان فارمل ایجوکیشن کی صدر پروفیسر ناہید ظہور، ارجن سینٹر فارڈسٹینس اینڈ اوپن لرننگ کی ڈائرکٹر پروفسیر جیسی ابراہم، گیمس اینڈ اسپورٹس کے ڈائرکٹر پروفیسر وسیم احمد خان اوراین ایس ایس کوآرڈینیٹر وقاراحمد صدیقی کے علاوہ پوری فیکلٹی آف ایجوکیشن کے اساتذہ اور طلبا وطالبات نے شرکت کی۔

واضح رہے کہ اس فیسٹوِل میں ہندوستان کے 8 صوبوں کے روایتی کلچر کو پیش کیا گیاہے۔اس مقصد کے تحت پورے کیمپس کوآٹھ خطوں میں تقسیم کیا گیا تھا اور ہر متعلقہ خطے کو اس صوبے کلچر میں اس طرح رنگ دیا گیا کہ دیکھنے والا خودکو اس صوبے میں محسوس کرے۔

سبھی طلبا وطالبات اس صوبے کے روایتی لباس میں ملبوس تھے اور وہاں کے روایتی کھانوں کے بھی خصوصی اسٹال لگائے گئے۔ان صوبوں میں راجستھان، گوا، ہماچل پردیش، کشمیر، گجرات، منی پور، تمل ناڈاورپنجاب شامل ہیں۔

فیسٹوِل کی کچھ تصویری جھلکیاں قارئین کی خدمت میں پیش ہیں

Recommended