Urdu News

محمد عبداللہ معراج کی سی بی ایس سی بورڈ کے 12ویں کلاس میں نمایاں کامیابی

محمد عبداللہ معراج

 اس سال سی بی ایس سی اور ایس ایس سی بورڈ کے امتحانات میں جہاں ملک کے دیگر قوموں کے طلبا و طالبات نے اچھے نمبرات سے کامیابی حاصل کی وہیں مسلم قوم کے بچوں نے بھی بڑے پیمانے پر زیادہ فی صد نمبرات لاکر نمایاں کامیابی حاصل کرکے نہ صرف اپنے والدین خاندان کا نام روشن کیا ہے بلکہ قوم کا معیار اور سر بھی فخر سے بلند کیا ہے۔اس بار بھی مسلم بچیوں نے لڑکوں سے زیادہ پاس فی صد کا معیار بلند رکھا۔ اس کے ساتھ ساتھ مدارس میں تعلیم حاصل کرنے والے بچوں نے بھی بڑی تعداد میں نمایاں نمبرات حاصل کرکے ثابت کردیا کہ وہ بھی کسی سے کم نہیں ہیں۔

انھیں خوش نصیب بچوں میں محمد عبداللہ معراج بھی ایک ہیں۔ انھوں نے سی بی ایس سی بورڈ کے بارہویں کلاس کی انجینئرنگ اسٹریم یعنی فزکس، کیمسٹری، ریاضی اور کمپیوٹر سبجیکٹس میں 96 فی صد نمبر لاکر اپنے خانوادے کا نام روشن کیا ہے۔

 بتا دیں محمد عبداللہ معراج جامعہ ملیہ اسلامیہ کے شعبہ اردو کے سابق صدر مرحوم پروفیسر حنیف کیفی صاحب کے پوتے اور ادب اطفال کے معروف ادیب محمد سراج عظیم کے بھتیجے ہیں۔عبداللہ کے والد معراج وسیم گرافک ڈیزائنر اور ایک بڑی ایڈورٹائزنگ کمپنی میں ہیں۔ عبداللہ کی کامیابی پرجہاں عزیز و اقارب نے مبارکبادیاں پیش کی ہیں۔ وہیں کیفی خانوادے کو جاننے والے لوگوں کی جانب سے بھی مباکبادیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

Recommended