Urdu News

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں پی ایچ ڈی انٹرنس امتحان شروع

@jmiu_official

نئی دہلی،23جون(انڈیا نیرٹیو)

جامعہ ملیہ اسلامیہ کے مختلف شعبوں میں پی ایچ ڈی داخلہ کے لیے انٹرنس ٹسٹ کا آج کامیابی سے انعقاد شروع ہوا۔ دو شفٹ میں کرائے جارہے پی ایچ ڈی انٹرنس ٹسٹ میں کو۲ڈ۔19سے متعلق تمام رہنما خطوط اور ضابطوں کی پیروی کی گئی۔یہ پی ایچ ڈی انٹرنس ٹسٹ یونیورسٹی کی طرف سے کرایا جانے والا اس سال کا پہلا آ ف لائن امتحان ہے۔جامعہ میں پی ایچ ڈی داخلے کے لیے انٹرنس ٹسٹ مؤرخہ 28/ جون 2021تک جاری رہیں گے۔

شیخ الجامعہ پروفیسر نجمہ اختر نے کہا کہ جاری کوڈ۔۹۱کی صور ت حال کو دیکھتے ہوئے یونیورسٹی کے لیے انٹرنس امتحان منعقد کرانا بڑا چیلنج تھا لیکن یہ بہت ضروری تھا اور انٹرنس امتحان جلدی منعقد کرانا وقت کی اہم ضرورت تھی جسے ہم نے کامیابی سے کیا ہے۔پی ایچ ڈی پروگرام میں داخلے کے لیے آج فیکلٹی آف ہیومنیٹیز اور فیکلٹی آف آرکی ٹیکچر اینڈ اکسٹکس میں صبح اور دوپہر کی شفٹ میں علی الترتیب انٹرنس امتحانات ہوئے۔کُل بارہ ہزار(12000)امیدواروں نے جامعہ کے مختلف پی ایچ ڈی پروگراموں میں داخلے کے لیے درخواستیں دی تھیں۔

انٹرنس امتحانات میں جملہ کوڈ۔19رہنما خطوط اور ضابطوں کی پابندی کی جارہی ہے۔امتحان مراکز امتحان سے ایک دن قبل سنیٹائز کیے جارہے ہیں اور امیدواروں سے اپنے ساتھ پانی کا بوتل اور جیبی سائز سینی ٹائز ساتھ لانے کو کہا گیا ہے۔ممتحنین کو امتحان مراکز میں سماجی دوری، درست چہرہ ماسک اور حرارت کی پیمائش کے ساتھ اندر آنے کی اجازت دی گئی ہے۔امتحان ہال میں امیدواروں کے بیٹھنے کا نظم بھی سماجی دوری کو دھیان میں رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔یونیورسٹی کیمپس میں مختلف امتحان مراکز پر انتظار کرنے والے والدین /سرپرستوں کے بیٹھنے کے لیے کرسیوں اور اسٹینڈ والے پنکھوں وغیرہ کے انتظامات بھی کیے گئے ہیں۔

Recommended