Urdu News

وزیراعظم نے سی بی ایس ای کی 12ویں کلاس کے بورڈ امتحانات پر غورو خوض کے لیے اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی

@DrRPNishank

وزیراعظم نے سی بی ایس ای کی 12ویں کلاس کے بورڈ امتحانات پر غورو خوض کے لیے اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی

وزیراعظم نریندر مودی نےسی بی ایس ای   کے 12ویں کلاس کے بورڈ امتحانات کے مستقبل پر غورو خوض کے لیے کَل ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی۔ کووڈ اُنیس وبا کے دوران امتحان کے انعقاد کے بارے میں وزیر تعلیم رمیش پوکھریال نشنک کے ذرےعے ریاستوں سے تفصیلی تجاویز طلب کئے جانے کے بعد جناب مودی نے یہ میٹنگ طلب کی تھی۔ میٹنگ کے دوران وزیراعظم کو امتحانات کے انعقاد کے بارے میں حکومت کے پاس موجود متبادلوں کے بارے میں مطلع کیا گیا۔ جناب مودی کو وزیروں اور عہدیداروں کے ذریعے اساتذہ اور والدین کے ساتھ ہوئے جامع صلاح و مشورے کے بارے میں بھی بتایا گیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کو بچوں کی موجودہ تحفظ اور سلامتی کے ساتھ ساتھ ان کے مستقبل کے امکانات کو ذہن میں رکھتے ہوئے فیصلہ کرنا ہے۔ 

مرکز نےCBSE کے 12ویں جماعت کے امتحانات اور دیگر ہونے والے داخلہ امتحانات پر تبادلہ ٔ خیال کے لیے اتوار کو ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ طلب کی تھی۔ وزیر تعلیم جناب رمیش پوکھریال نشنک نے کہا ہے کہCBSE کے 12ویں جماعت کے امتحانات منعقد کرانے کے بارے میں ریاستوں کے درمیان ایک وسیع اتفاق رائے ہے اور اِس بارے میں پہلی جون تک ایک مشترکہ فیصلہ کر لیا جائے گا۔ امید ہے کہ تمام ریاستیں آج تک اِس معاملے پر اپنے تفصیلی مشورے بھیج دیں گی۔

Recommended