Urdu News

وزیر اعظم نے پڈوچیری میں 25ویں نیشنل یوتھ فیسٹول کا افتتاح کیا

وزیر جناب نریندر مودی

 

نئی دہلی،12؍جنوری؍2022:

اہم نکات:

  • اس پروگرام میں پڈوچیری کی گورنر ڈاکٹر تملی سائی سندرراجن اور پڈوچیر ی کے وزیر اعلیٰ جناب رنگا سوامی اورنوجوانوں کے امور و کھیل کے  وزیر مملکت  جناب نستھ پرمانک بھی شامل ہوئے۔

وزیر جناب نریندر مودی نے آج پڈوچیری میں 25ویں نیشنل یوتھ فیسٹول کا ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے افتتاح کیا۔آج سوامی وویکا نند کا یوم پیدائش ہے۔اس دن کو نیشنل یوتھ ڈے کی شکل میں منایا جاتا ہے۔اس پروگرام کے دوران وزیر اعظم نے ’’میرے سپنوں کا بھارت‘‘اور ’’ہندوستانی جدوجہد آزادی کے گمنام ہیرو‘‘پر منتخب شدہ مضامین کا اجراء کیا۔ان مضامین کو مذکورہ دو موضوعات پر ایک لاکھ سے زیادہ نوجوانوں کے ذریعے پیش کردہ مضامین میں سے منتخب کیا گیا ہے۔وزیر اعظم نے پڈوچیری میں ایم ایس ایم ای وزارت کے ایک ٹیکنالوجی مرکز کا بھی افتتاح کیا، جسے تقریباً 122کروڑ روپے کی سرمایہ کاری سے تعمیر کیا گیا ہے۔وزیر اعظم نے تقریباً 23کروڑ روپے کی لاگت سے پڈوچیری سرکار کے ذریعے تعمیر شدہ اوپن –ایئر تھیٹر آڈیٹوریم –پیرون تھلائیورکام راجر منی منڈپم  کا ابھی افتتاح کیا۔ اس موقع پر مرکزی وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر ، جناب نارائن رانے، جناب بھانو پرتاپ سنگھ ورما اور جناب نستھ پرمانک، ڈاکٹر تمیلی سائ  سندر راجن، پڈوچیری کے وزی اعلیٰ جناب این رنگا سوامی، ریاست کے وزیر اور ممبر پارلیمنٹ موجود تھے۔

تقریب کو خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے ملک کے شہریوں کو نیشنل یوتھ ڈے کی مبارکباد دی۔ سوامی وویکا نند کو سلام کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ آزادی کے امرت مہوتسو کے اس سال میں ان کا یوم پیدائش مزید تحریک کا ذریعہ بن گیا ہے۔وزیر اعظم نے اس سال کی اضافی اہمیت کو اُجاگر کیا، کیونکہ جناب اربندو کے 150ویں یوم پیدائش کا جشن اور مہاکوی سبرامنیم بھارتی کی 100ویں برسی اسی سال پڑ رہی ہے۔ وزیر اعظم نے کہا’’ ان دونوں شخصیتوں کا پڈوچیری سے خاص رشتہ رہا ہے۔ یہ دونوں ایک دوسرے کے ادبی اور روحانی سفر کے ساجھے دار رہے ہیں۔’’

Recommended