Urdu News

وزیراعظم اسکالرشپ اسکیم: آن لائن درخواست کی آخری تاریخ 30 نومبر تک

وزیراعظم اسکالرشپ اسکیم

رائے پور، 4 اکتوبر (ہ س)

 تعلیمی سال 23-2022 کے لیے وزیر اعظم کی اسکالرشپ اسکیم کے لیے آن لائن درخواست دینے کی آخری تاریخ 30 نومبر مقرر کی گئی ہے۔

اسکالرشپ کی رقم لڑکوں کے لیے 2500 روپے ماہانہ اور لڑکیوں کے لیے 3000 روپے ماہانہ ہے۔ ہر سال 5500 (پانچ ہزار پانچ سو) وظائف پورے ملک سے سابق فوجیوں کے بیٹوں /بیٹیوں کو دیے جاتے ہیں۔

ضلع فوجی ویلفیئر آفیسر نے کہا کہ ضلع رائے پور، دھمتری، مہاسمند، بلودہ بازار اور گریابند کے تمام سابق فوجیوں اور بیواؤں سے جو دفتر میں رجسٹرڈ ہیں ان سے درخواست کی گئی ہے کہ جن ریٹائرڈ فوجیوں کے بچے،

اس سال پیشہ ورانہ کورسز جو ایم سی آئی، اے آئی سی ٹی ای، یو جی سی وغیرہ اداروں سے تسلیم شدہ انجینئرنگ، میڈیکل، ڈینٹل، ویٹرنری، ایم بی اے، بی بی اے، بی سی اے، ایم سی اے، بی ایڈ، بی فارما، ڈی فارما، بی ایس سی ووکیشنل کورسز اور اپلائیڈ آرٹس اینڈ کرافٹس وغیرہ میں پہلے سال میں داخلہ لیا ہے

اور 12ویں جماعت میں 60 فیصد سے زیادہ نمبر حاصل کیے ہیں، یوہ سب وزیراعظم اسکالرشپ اسکیم کے اہل ہیں۔ آن لائن درخواست مرکزی فوج بورڈ کی ویب سائٹ www.ksb.gov.in پر جا کر کی جا سکتی ہے۔

Recommended