Urdu News

پری میٹرک اسکالرشپ اسکیم

اقلیتوں کو تعلیمی اور اقتصادی طور پر بااختیار بنانے کی اسکیمیں

 

اقلیتی امور کی مرکزی وزیر محترمہ اسمرتی زوبین ایرانی نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں درج ذیل معلومات فراہم کیں۔

گزشتہ پانچ سالوں یعنی مالی سال 18-2017 سے لے کر 22-2021 تک مرکز کے ذریعے نوٹیفائی کی گئی چھ اقلیتی برادریوں سے تعلق رکھنے والے طلباء کی پری میٹرک اسکالرشپ اسکیم کے تحت فراہم کی گئی اسکالرشپ کی ریاست/مرکز کے زیر انتظام علاقہ کے حساب سے تفصیلات  کو ضمیمہ میں پیش کیا گیا ہے۔

ایک ریاست/مرکز کے زیر انتظام علاقہ کے لیے اسکیم کے تحت سالانہ مختص کی گئی رقم، 2011 کی مردم شماری کے مطابق متعلقہ ریاست/مرکز کے زیر انتظام علاقہ میں نوٹیفائیڈ تمام چھ اقلیتوں کی  مجموعی طور پر برادری کے حساب سے اقلیتی آبادی کی بنیاد پر ہے۔ اسکیم پر نظر ثانی ایک مسلسل عمل ہے اور  جب بھی کوئی ضرورت پڑتی ہے، حکومت اس سلسلے میں مناسب قدم اٹھاتی ہے۔

ضمیمہ

پری میٹرک اسکالرشپ: اسکالرشپ کی ریاست وار تفصیلات اور 18-2017 سے 22-2021* تک مختص کی گئی رقم

ریاستیں/مرکز کے زیر انتظام علاقے

میزان

مختص کی گئی اسکالرشپ

رقم

(کروڑ روپے میں)

آندھرا پردیش

7,52,404

189.99

تلنگانہ

8,51,388

292.97

آسام

11,18,492

522.46

بہار

9,00,010

292.82

چھتیس گڑھ

27,153

8.19

گوا

4,189

0.49

گجرات

5,90,428

161.84

ہریانہ

54,211

19.68

ہماچل پردیش

9,039

1.62

جموں و کشمیر

16,91,880

381.69

جھارکھنڈ

2,14,972

135.81

کرناٹک

23,57,584

457.85

کیرالہ

29,58,576

365.38

لداخ

26,746

7.01

مدھیہ پردیش

5,98,592

185.56

مہاراشٹر

35,89,408

402.41

منی پور

1,65,383

93.44

میگھالیہ

50,893

13.97

میزورم

2,43,697

67.97

ناگالینڈ

2,53,087

90.55

اوڈیشہ

76,557

13.52

پنجاب

22,60,945

359.46

راجستھان

7,82,241

240.14

سکم

2,480

0.64

تمل ناڈو

18,85,247

377.96

تریپورہ

25,014

4.32

اتر پردیش

35,87,698

1249.94

اتراکھنڈ

1,12,917

46.83

مغربی بنگال

22,63,145

294.06

انڈمان و نکوبار

6,519

0.99

چنڈی گڑھ

8,806

0.91

دادر و نگر حویلی اور دمن و دیو

1,250

0.17

دہلی

35,119

4.01

پڈوچیری

15,764

4.14

*اسکالرشپ کی رقم کو جاری کرنے کا عمل 23-2022 میں جاری ہے۔

 

*****

Recommended