Categories: تعلیم
صدر جمہوریہ ہند نے گورکھپور میں مہایوگی گورکھ ناتھ وشوودیالیہ کا افتتاح کیا
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">نئی دہلی،  28<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">/اگست<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">2021 ۔ صدر جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند نے آج (28 اگست 2021) گورکھپور، اترپردیش میں مہایوگی گورکھ ناتھ وشو ودیالیہ کا افتتاح کیا۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">اس موقع پر صدر جمہوریہ ہند نے کہا کہ اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں بھارت کی قابل فخر تاریخ رہی ہے۔ تکشیلا میں دنیا کی پہلی یونیورسٹی سے نالندہ، ادنت پوری، وکرم شیلا اور ولبھی یونیورسٹیوں تک روایت کچھ وقت تک کے لئے پھیکی پڑگئی تھی، لیکن ہمارے سائنس دانوں، ڈاکٹروں اور اساتذہ نے اپنی ذہانت اور تندہی سے دنیا کو مسلسل متاثر کیا ہے۔ انھوں نے ہم سبھی میں یہ یقین پیدا کیا ہے کہ ہمارے طلباء علوم کی ہماری قدیم روایت کو آگے بڑھانے کی اہلیت رکھتے ہیں۔ انھوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ مہایوگی گورکھ ناتھ وشوودیالیہ ایسے صلاحیت مند طلباء تیار کرے گا جو خودکفیل، مضبوط اور صحت مند بھارت کی تعمیر میں تعاون دے سکیں  گے۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">صدر جمہوریہ ہند نے کہا کہ یہ یونیورسٹی وقت کی ضرورت کو پیش نظر رکھتے ہوئے یوگ، آیوروید، طبی تعلیم، اعلیٰ تعلیم اور تکنیکی تعلیم وغیرہ کے نصاب چلائے گی۔ یہ یونیورسٹی اعلیٰ معیار کی تحقیق کی حوصلہ افزائی کے ساتھ ساتھ طلباء کے لئے پیشہ وارانہ تعلیم اور فروغ ہنرمندی کے کورسیز بھی چلائے گی۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">صدر جمہوریہ ہند نے کہا کہ قومی تعلیمی پالیسی 2020 میں یہ تصور پیش کیا گیا ہے کہ تعلیم اخلاق کی تعمیر کرے۔ تعلیم سے طلباء میں اخلاقیت، منطقیت، رحم دلی اور حساسیت کے فروغ کے ساتھ ساتھ انھیں روزگار کے حصول کے لائق بنایا جانا چاہئے۔ قومی تعلیمی پالیسی کا ایک مقصد ہمارے اداروں کے نصاب اور تعلیمی علوم میں بہتری لانا ہے اور ساتھ ہی ساتھ بدلتی ہوئی دنیا میں شہریوں کے طور  پر ان کے بنیادی فرائض اور آئینی اقدار کے ساتھ ساتھ ان کے کردار اور ذمہ داریوں کے بارے میں طلباء کے مابین بیداری پیدا کرنا ہے۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">صدر  جمہوریہ ہند نے کہا کہ تعلیم کی اشاعت کے توسط سے سماجی فلاح و بہبود کے ہدف کے ساتھ 1932 میں قائم شدہ مہارانا پرتاپ ایجوکیشنل کونسل شمالی بھارت میں اور بالخصوص مشرقی اترپردیش میں تقریباً 50 تعلیمی ادارے چلارہی ہے۔ انھیں یہ جان کر خوشی ہوئی ہے کہ ان اداروں میں جدید تعلیم کی سہولت فراہم کرنے کے علاوہ طلباء کی شخصیت کی جامع ترقی پر زور دیا جارہا ہے۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">صدر جمہوریہ نے کہا کہ گورکش پیٹھ  صدیوں سے بھارت کی سماجی – اقتصادی بیداری میں اہم رول ادا کررہا ہے۔ بھارت کی تحریک آزادی کے دوران اس پیٹھ نے سیاسی بیداری پیدا کرنے میں اہم رول ادا کیا تھا۔ شری گورکش پیٹھ اب بھی عوامی بیداری، عوامی خدمات، تعلیم اور طبی خدمات کا مرکز بنا ہوا ہے۔
آئی این بیورو
Recent Posts
رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
1 year ago
کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
1 year ago
یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
1 year ago
بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
1 year ago
زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
1 year ago
لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…
1 year ago