Urdu News

وزیراعظم نےکرناٹک میں سری مدھوسودن سائی انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسزکاافتتاح کیا

وزیر اعظم نریندر مودی

وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کے روز  کرناٹک کے چکبلا پور میں سری مدھوسودن سائی انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز اینڈ ریسرچ (ایس ایم ایس آئی ایم ایس آر) کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر کرناٹک کے وزیر اعلی بسواراج بومئی سمیت کئی معززین موجود تھے۔یہ انسٹی ٹیوٹ سری ستیہ سائی یونیورسٹی فار ہیومن ایکسی لینس کی طرف سے چکبلا پور کے مدین ہلی میں ستیہ سائی گاؤں میں قائم کیا گیا ہے۔ دیہی علاقوں میں واقع یہ ادارہ تمام لوگوں کو مکمل طور پر مفت طبی تعلیم اور معیاری طبی امداد فراہم کرے گا۔ یہ ادارہ تعلیمی سال 2023 سے اپنا کام شروع کر دے گا۔

قبل ازیں، وزیر اعظم نے چکبلا پور میں عظیم انجینئر اور سفارت کار سر ایم ویشویشوریا کی سمادھی پرجا کر انہیں گلہائے عقیدت پیش کیا۔

Recommended