Urdu News

تعلیمی سیشن 2022۔23 کے لیے 284 درج رجسٹر اسکولوں کے جائزے کا عمل جاری ہے

وزیر تعلیم

 نئی دہلی، 28جنوری  2022:

قومی تعلیمی پالیسی (این ای پی) سے ہم آہنگ ہوکر آگے بڑھتے ہوئے، حکومت نے اقدار پر مبنی تعلیم پر زیادہ توجہ دینے کا فیصلہ کیا ہے، جس کا مقصد نجی اسکولوں / این جی او / ریاستوں کے ساتھ شراکت داری میں سینک اسکولس سوسائیٹی، وزارت دفاع کے تحت 100 نئے سینک اسکول قائم کرکے بچوں میں ملک کی مالامال ثقافت اور ورثے کے تئیں فخر کا جذبہ پیدا کرنا، کردار کے ساتھ مؤثر قائدانہ صلاحیت پیدا کرنا، اور نظم و ضبط، قومی فریضہ اور حب الوطنی کا جذبہ پیدا کرنا ہے۔

آخر میں، صرف ویب پورٹل https://sainikschool.ncog.gov.in کے توسط سے اس پہل قدمی سے جڑنے کے لیے درخواستیں مدعو کی گئیں۔ فی الحال، اس کے تحت 284 اسکول درج رجسٹر ہو چکے ہیں اور تعلیمی سیشن 2022۔23 کے لیے ممکنہ شراکت داروں کی شناخت کے لیے جائزے کا عمل جاری ہے۔ اس پہل قدمی کے لیے ردعمل اور جانچ کے عمل کو طے شدہ مدت کے اندر مکمل کرنے کو مدنظر رکھتے ہوئے، اب مزید درخواستیں وصول نہ کرنے کے بارے میں غور کیا جا رہا ہے۔ اسی طرح، ویب پورٹل https://sainikschool.ncog.gov.in پر کسی نئے رجسٹریشن کے لیے آخری تاریخ 31 جنوری 2022 ہے۔ 31 جنوری 2022 کے بعد نئی رجسٹریشن کے لیے درخواستیں قبول نہیں کی جائیں گی کیونکہ اس مقصد کے لیے تعلیمی سال 2022۔23 کے لیے پورٹل بند کر دیا جائے گا۔

Recommended