سری نگر، 20؍مئی
پروفیسر (ریٹائرڈ) نیلوفر خان، جنہیں کل کشمیر یونیورسٹی کا نیا وائس چانسلر مقرر کیا گیا تھا، نے جمعہ کو وی سی کے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق خان نے آج صبح وائس چانسلر کے عہدے کا چارج سنبھال لیا اور یونیورسٹی پہنچنے پر عہدیداروں نے ان کا استقبال کیا۔
تاہم، صبح سے ہی کئی لوگوں نے وائس چانسلرکے دفتر کا رخ کیا اور انہیں وادی کے اہم ادارے کی سربراہ بننے پر مبارکباد دی۔ پروفیسر نیلوفر خان کو کشمیر یونیورسٹی کی پہلی خاتون وائس چانسلر کے طور پر لیفٹیننٹ گورنر، جموں و کشمیر، منوج سنہا نے مقرر کیا تھا، جو اس یونیورسٹی کے چانسلر بھی ہیں۔