Categories: تعلیم

ممتاز سائنس داں پروفیسر تسنیم فاطمہ جامعہ ملیہ اسلامیہ کی پرو وائس چانسلر مقرر

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
جامعہ ملیہ اسلامیہ، نئی دہلی کے رجسٹرار ڈاکٹر ناظم حسین جعفری نے آفس آرڈر میں اطلاع دی ہے کہ وائس چانسلر پروفیسر نجمہ اختر نے اپنے دستوری اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے ممتاز سائنس داں پروفیسر تسنیم فاطمہ کو پرو وائس چانسلر مقرر کیا ہے اور اس کی اطلاع محکمہ اعلیٰ تعلیمات، مرکزی وزارت تعلیم، چیئرمین یونیورسٹی گرانٹس کمیشن، سکریٹری جنرل، ایسو سی ایشن آف انڈین یونیورسٹیز اور چانسلر جامعہ ملیہ اسلامیہ سمیت تمام متعلقہ دفاتر کو ارسال کر دی ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
پروفیسر تسنیم فاطمہ کا شمار ہندوستان کی ممتاز نباتاتی سائنس دانوں میں ہوتا ہے۔ انھوں نے جامعہ ملیہ اسلامیہ میں تقریباً چالیس سالہ تدریسی خدمات کے دوران کئی اعلیٰ اور معیاری تحقیقی کارنامے انجام دیے۔ انھوں نے سائنو بیکٹیریا سے انسولین نکالا، بایو پلاسٹک تیار کیا، سائٹو پلازمک اسٹریمنگ ویلوسٹی پر مبنی نئی آبی پولیوشن مونیٹرنگ تکنیک دریافت کی، سائنو بیکٹیریا کی اینٹی کینسرس سرگرمیوں کا پتا لگایا اور اس کے بایو میڈیکل ایپلی کیشنز کی کھوج کی۔ پروفیسر تسنیم فاطمہ نے کروڑوں کی مالیت پر مشتمل دس اہم تحقیقی منصوبوں کو بھی پایہئ تکمیل تک پہنچایا، جن میں ڈی آر ڈی او، سی سی آر یو ایم، یو جی سی، ڈی ایس ٹی اور آئی سی ایم آر جیسے موقر تحقیقاتی اور تعلیمی ادارے شامل ہیں۔ انھیں یو جی سی کی جانب سے بی ایس آر فیکلٹی فیلوشپ 2021 اور این ای ایس اے کی جانب سے فیلوشپ برائے سال 2019  بھی تفویض کی گئی ہے۔ انھیں معروف ادارہ ”رولا ایوارڈس“ نے ماحولیاتی بایولوجی اور سائنو بیکٹیریل بایو ٹکنالوجی میں بین الاقوامی معیار کی جدید، نادر اور اعلیٰ سطحی تحقیقی خدمات کے اعتراف میں ”انٹرنیشنل ریسرچ پیس ایوارڈ 2019“ سے سرفراز کیا ہے۔ پروفیسر تسنیم فاطمہ کو علم نباتات کے ایلگی برانچ میں بیش بہا تحقیقی حصول یابیوں کے اعتراف میں سوسائٹی فور پلانٹ ریسرچ کی جانب سے پروفیسر وائی ایس کے شرما میموریل ایوارڈ سے بھی نوازا گیا ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
پروفیسر تسنیم فاطمہ شعبہ بایو سائنسیز، جامعہ ملیہ اسلامیہ کی صدر شعبہ، ماس کمیونی کیشن، جامعہ کے ای کنٹینٹ کی کو آر ڈی نیٹر اور ریسرچ کمیٹی شعبہ بایو سائنسیز، جامعہ کی کنوینر جیسے اہم عہدوں پر فائز رہ کر غیرمعمولی تعلیمی و انتظامی خدمات انجام دے چکی ہیں۔ انھوں نے تقریباً ساٹھ بین الاقوامی اور قومی سیمیناروں میں سائنسی مقالات پیش کیے ہیں اور 125 بین الاقوامی اور قومی جرائد و رسائل میں ان کے تحقیقی مقالات شائع ہوچکے ہیں۔ وہیں بین الاقوامی معیار کی سائنسی کتابوں میں ان کے تصنیف کردہ30 ابواب شامل ہیں۔ اب تک ان کی نگرانی میں 40 سے زائد ریسرچ اسکالرس پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرچکے ہیں۔پروفیسر تسنیم فاطمہ نے حکومتی تعاون سے امریکہ میں ایک سال اور جرمنی و اٹلی میں چھ ماہ بحیثیت وزٹنگ اسکالر قیام کیا۔ انھوں نے آسٹریلیا، ہانگ کانگ، ملیشیا، فلیپن اور کناڈا وغیرہ میں منعقد بین الاقوامی سائنسی کانفرنسوں میں حکومتی تعاون سے شرکت کی۔ انھیں لکھنؤ یونیورسٹی سے ایم ایس سی میں گولڈ میڈل سے نوازا گیا اور انھوں نے وہیں سے پی ایچ ڈی کی ڈگری بھی حاصل کی۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago