Categories: تعلیم

معیاری تخلیقی ادب کی ترویج و اشاعت اردو کونسل کی ترجیحات:شیخ عقیل احمد

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
قومی اردو کونسل کے تخلیقی ادب پینل کی آن لائن میٹنگ</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
قومی اردو کونسل کے ڈائریکٹر پروفیسر شیخ عقیل احمد نے کونسل کے تخلیقی ادب پینل کی آن لائن میٹنگ کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قومی اردو کونسل ہندوستان ہی نہیں عالمی سطح پر اردو زبان و ادب کے فروغ کے لیے کام کرنے والا ایک بڑا ادارہ ہے جو اپنی ذمے داریوں کو محسوس کرتے ہوئے مسلسل اردو کی ترقی و ترویج کے لیے نئے نئے اقدامات کررہا ہے اور اردو زبان کی مقبولیت و شہرت کے دائرے کی توسیع میں سرگرم ہے۔ انھوں نے کہا کہ کونسل کے پیش نظر اردو زبان کے ساتھ معیاری تخلیقی ادب کی اشاعت بھی ہے اور اسی وجہ سے باقاعدہ تخلیقی ادب پینل تشکیل دیا گیا ہے جس کے تحت اردو زبان میں تخلیق کیے جانے والے ادب کاجائزہ لینے کے بعد معیاری تخلیقات کو کونسل کے زیر اہتمام شائع کیا جاتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ کونسل دیگر زبانوں میں تخلیق کردہ بہترین افسانے،ناول اور کہانی وغیرہ کے تراجم بھی شائع کرتی ہے اوریہ سلسلہ ہم آیندہ بھی مزید پختگی کے ساتھ جاری رکھیں گے۔ </p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
تخلیقی ادب پینل کی اس میٹنگ میں ترجمہ و تخلیق کے مختلف پروجیکٹس کا جائزہ لیا گیااور اتفاق رائے سے انھیں جلد از جلد پایہئ تکمیل تک پہنچانے کا فیصلہ کیا گیا،نیز تخلیق و ترجمہ سے متعلق نئے پروجیکٹس پر بھی غور و خوض کیا گیا۔ کونسل کے ڈائریکٹر نے تمام ممبران کے تعاون کا شکریہ ادا کیا اور ان سے اپیل کی کہ وہ معیاری ادب کے انتخاب و اشاعت کے سلسلے میں ذاتی طورپر بھی اپنی تجاویز پیش کریں کہ بچوں اور بڑوں کے لیے کس قسم کی کتابیں شائع کی جانی چاہئیں۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
میٹنگ میں پینل کے چیئر مین   وحشی سعید،جناب شموئل احمد، محترمہ مہرافروز،  بلراج بخشی، محترمہ سلمی صنم،  شبیر احمد،   ملک زادہ جاوید، ڈاکٹر کلیم اللہ (ریسرچ آفیسر)، آبگینہ عارف (ٹیکنکل اسسٹنٹ)،افضل حسین خان(ریسرچ اسسٹنٹ) وغیرہ موجود تھے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago