Urdu News

ڈجیٹل دور میں طالب علموں کو ٹبلیٹ مہیا کرانا اتر پردیش سرکار کا ایک بہترین قدم ہے:ایم ایل اے آشا موریا

ڈجیٹل دور میں طالب علموں کو ٹبلیٹ مہیا کرانا اتر پردیش سرکار کا ایک بہترین قدم ہے:ایم ایل اے آشا موریا

بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری)

ڈجیٹل دور میں طالب علموں کو ٹبلیٹ مہیا کرانا اتر پردیش سرکار کا ایک بہترین قدم ہے، اس سے انکے علم میں اضافہ ہوگا اور تعلیمی راہیں انکے لئے ہموار ہونگی۔ ان خیالات کا اظہار فخرالدین علی احمد گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج محمودآباد میں ایم ایل اے آشا موریا نے کیے، انہوں نے آگے مزید کہا کہ طلبا اور طالبات ہمارے دیش کا روشن مستقبل ہیں۔ پرنسپل ڈاکٹر سیما سنگھ نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ تعلیم کی راہ میں آنے والی دشواریاں طالب علموں کو دئے گئے ٹیبلیٹ کے ذریعے کم ہونگی اور تعلیم سے متعلق بہت سی چیزیں ٹیبلیٹ کے ذریعے طالب علم سیکھ سکتے ہیں۔

ڈی جی شکتی اسکیم کے تحت فخرالدین علی احمد گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج محمودآباد میں ایم اے سال دوم اور ایم کام سال دوم کے طلبا و طالبات کو ٹبلیٹ تقسیم کئے گئےب ٹیبلٹ تقسیمِ پروگرام کی صدارت کالج کی پرنسپل ڈاکٹر سیما سنگھ نے اور نظامت ڈاکٹر منتظر قائم نے کی، جبکہ ایم ایل اے آشا موریا نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

 اس پروگرام میں کالج کے کل 263 طالب علموں کو مہمان خصوصی آشا موریا کے بدست ٹبلیٹ تقسیم کیے گئے۔ پروگرام کے آخر میں کالج کیمپس میں مہمان خصوصی آشا موریا اور پرنسپل ڈاکٹر سیما سنگھ نے شجر کاری تحریک کے تحت پھلدار پودے لگائے۔ پروگرام کے اختتام پر ٹیبلیٹ تقسیم پروگرام کے نوڈل انچارج ڈاکٹر منوج کمار کے ذریعے مہمان خصوصی ایم ایل اے آشا موریا کا شکریہ ادا کیا گیا۔

اس موقع پر خاص طور سے کالج کے پروفیسر سرویش کمار مشر، پروفیسر امی کمار، ڈاکٹر پرشانت سنگھ، ڈاکٹر داؤد احمد، ڈاکٹر آر پی سنگھ، ڈاکٹر لکشمی دیوی، ڈاکٹر دیپ شکھا کارتک، ڈاکٹر وندنا مشرا، ڈاکٹر زیبا خان، ڈاکٹر انیردھ دواکر، ڈاکٹر بی کے راٹھور، ڈاکٹر نیرج کمار، ڈاکٹر یوگیندر کمار، ڈاکٹر رویش سنگھ، ڈاکٹر راجیش سونکر، ڈاکٹر راجشری سکسینہ، ڈاکٹر پرارتھنا سنگھ، ڈاکٹر اودھیش کمار یادو، ڈاکٹر سلل تواری، ڈاکٹر وشال ورما وغیرہ موجود رہے۔

Recommended