Urdu News

سینک اسکولوں سے وابستہ سرکاری اور نجی شعبے کے 100 اسکول پورے ملک میں کھولے جائیں گے

سینک اسکولوں سے وابستہ سرکاری اور نجی شعبے کے 100 اسکول پورے ملک میں کھولے جائیں گے

تعلیمی سال 2022-23 سے، 5000 طلباء چھٹی جماعت میں نئے اسکولوں میں داخلہ لیں گے

سینک اسکول کے ماحول میں بچوں کی تعلیم کے ساتھ ان میں نئی صلاحیتیں پیدا ہوں گی

نئی دہلی، 13 اکتوبر (انڈیا نیرٹیو)

نیشنل پالیسی آن ایجوکیشن (این ای پی) کے مطابق ملک بھر میں 100 سکول کھولے جائیں گے تاکہ بچوں کو ویلیو بیسڈ ایجوکیشن فراہم کی جا سکے۔ یہ تمام اسکول وزارت دفاع کے موجودہ سینک اسکولوں سے منسلک ہوں گے۔ پہلے مرحلے میں 100 اسکول کھولنے کے لیے ریاستوں، این جی اوز اور نجی شراکت داروں کی مدد لی جائے گی۔

مرکزی کابینہ نے سینک اسکولز سوسائٹی سے وابستہ ا سکولوں کو شروع کرنے کی تجویز کو منظوری دے دی ہے۔ درحقیقت، سینک اسکولوں نے نہ صرف قدر پر مبنی معیاری تعلیم فراہم کی ہے بلکہ عسکری قیادت، انتظامی خدمات، عدالتی خدمات اور دیگر شعبوں جیسے سائنس، ٹیکنالوجی اور انٹرپرینیورشپ میں بھی بچوں کو تعلیم دی ہے۔ ان وجوہات کی بنا پر نئے سینک اسکولوں کی زیادہ تعداد کھولنے کی مانگ ہمیشہ بڑھتی رہی ہے۔ اس وقت ملک بھر میں 33 سینک اسکول ہیں، جہاں سے 100 نئے سینیک سکول قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزارت دفاع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اس سکول کو کھولنے کے پہلے عمل کے تحت سرکاری، نجی سکولوں اور این جی اوز سے سینک سکول سوسائٹی سے وابستہ ہونے کی تجاویز طلب کی جائیں گی۔ دلچسپی رکھنے والے اور اہل افراد اپنی درخواستیں https://sainikschool.ncog.gov.inیو آر ایل پر جمع کروا سکتے ہیں۔

اس اسکیم سے بچے سینک ا سکول کے ماحول میں تعلیم حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ ان میں نئی صلاحیتیں پیدا کریں گے۔ تعلیمی سال 2022-23 کے آغاز سے اس طرح کے 100 سے وابستہ سکولوں کی کلاس VIمیں تقریبا 000 5 ہزار طلباء داخلہ لینے کی توقع رکھتے ہیں۔ موجودہ 33 سینک اسکولوں میں کلاس VIمیں تقریبا 3000 طلبہ کو داخل کرنے کی گنجائش ہے۔

Recommended