تعلیم

ہیومن کمپیوٹرشکنتلا دیوی کی یوم وفات پر پڑھیے خاص تحریر

ریاضی کے جادوئی کیلکولیشن سے پوری دنیا کو حیران کرنے والی حیرت انگیز ذہانت کی شخصیت شکنتلا دیوی کا 21 اپریل 2013 کو انتقال ہوگیا۔ شکنتلا دیوی، جو کمپیوٹر سے زیادہ تیز حساب کتاب میں مہارت رکھتی ہیں، انہوں نے نہ صرف ملک بلکہ پوری دنیا میں اپنی ناقابل یقین صلاحیت کا لوہا منوایا۔

4 نومبر 1929 کو بنگلور میں پیدا ہونے والی شکنتلا دیوی نے صرف تین سال کی عمر میں نمبر یاد رکھنے میں مہارت حاصل کر لی تھی۔ اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ صرف چھ سال کی عمر میں شکنتلا دیوی نے اس سے متعلق اپنا پہلا شو میسور یونیورسٹی میں کیا۔ جس کے بعد انہوں نے کئی عوامی شوز میں چٹکی بھر میں ریاضی کے مسائل حل کر کے سب کو حیران کر دیا۔

شکنتلا دیوی نہ صرف ریاضی میں بلکہ علم نجوم، تحریر، بانسری بجانے سمیت کئی دوسرے فنون میں بھی ماہر تھیں۔ ان کی صلاحیتوں کو دیکھ کر ان کا نام 1982 میں گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کرایا گیا۔ ان پر ایک فلم بھی بنائی گئی۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago