Urdu News

اندرا گاندھی نیشنل اوپن یونیورسٹی میں سیشن 2022 میں رجسٹریشن شروع

اندرا گاندھی نیشنل اوپن یونیورسٹی میں سیشن 2022 میں رجسٹریشن شروع

اندرا گاندھی نیشنل اوپن یونیورسٹی (اگنو) نے اپنے جولائی2021 کے سیشن کے لیے پوسٹ گریجویٹ، انڈرگریجویٹ، پی جی ڈپلومہ اور ڈپلومہ پروگرام (سرٹیفکیٹ اور سمسٹر پر مبنی پروگرام کے علاوہ) میں نئے داخلے کی آخری تاریخ 12 نومبر2021 تک بڑھا دی گئی ہے۔ جو طلبااگنو کے کسی بھی پروگرام میں داخلہ لینا چاہتے ہیں وہ 12نومبر تک درخواست دے سکتے ہیں۔ یہ جانکاری ریجنل ڈائریکٹر انچارج ڈاکٹر صفدر اعظم نے دی۔

انھوں نے بتایا اگنو نے اپنے جنوری2022 کے سیشن کے لیے سبھی پروگرام کا دوبارہ رجسٹریشن بھی شروع کر دیاہے اورآخری تاریخ 30?نو مبر 2021 ہے۔ انھوں نے کہا کہ طلبا بغیر کسی تاخیر کے فوری طور پر اپنا دوبارہ رجسٹریشن فارم بھرنے کا عمل مکمل کرلیں۔ دوبارہ رجسٹریشن کے عمل کے لیے اول،دوئم سال یا سیمسٹر کے امتحانات یا نتائج کے اعلان کا انتظار نہ کریں۔طلباگھر بیٹھے آن لائن عمل کے ذریعے اگنو میں اندراج یا دوبارہ رجسٹر یشن کرا سکتے ہیں، جس کے لیے طلبااگنو کی ویب سائٹ www.ignou.ac.inپر دئے گئے لنک سے اپنی سہولت کے مطابق ڈیبٹ کارڈ،کریڈٹ کارڈ یا نیٹ بینکنگ کے ذریعے اپنی فیس ادا کر سکتے ہیں۔ انھوں نے یہ بھی بتایا کہ اگنو کچھ پروگرام میں SC/STطلباکو مفت داخلہ فراہم کر رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ دلچسپی رکھنے والے طلبا آن لائن موڈ کے ذریعے فارم جمع کر کے داخلہ لے سکتے ہیں۔ جن طلبا  کو آن لائن فارم بھرنے میں کسی قسم کی مشکل کا سامنا ہے وہ اگنو کی ریجنل سنٹر، 3/310، میریس روڈ، علی گڑھ یا فون نمبر0571-2700120,2701365 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

Recommended