Urdu News

وزیر اعظم کے ‘پریکشا پہ چرچہ’ کے لیے رجسٹریشن کی تاریخ 27 جنوری تک توسیع

وزیر اعظم کے 'پریکشا پہ چرچہ' کے لیے رجسٹریشن کی تاریخ 27 جنوری تک توسیع

مرکزی وزارت تعلیم نے اس سال فروری میں بورڈ امتحانات سے قبل وزیر اعظم نریندرمودی کی ملک بھر کے نویں سے بارہویں جماعت کے طلبا، ان کے والدین اور اساتذہ کے ساتھ منعقد ہونے والی بات چیت کے پروگرام 'پریکشا پہ چرچا' کے لیے رجسٹریشن کی آخری تاریخ 27 جنوری تک بڑھا دی ہے۔ اس سے پہلے پریکشا پہ چرچہ کے پانچویں ایڈیشن میں حصہ لینے کی آخری تاریخ 20 فروری تھی۔

رجسٹریشن کی آخری تاریخ میں ایک ہفتہ کی توسیع کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے، مرکزی وزارت تعلیم نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے امتحانات کے دباؤ پر تبادلہ خیال اور اسے دور کرنیکے لیے ایک منفرد انٹریکٹو پروگرام پریکشا پہ چرچا کا تصور پیش کیا ہے۔

اس پروگرام کا فارمیٹ 2021 کی طرح آن لائن موڈ میں ہونے کی تجویز ہے۔ کلاس 9 سے 12 کے اسکول کے طلبا، اساتذہ اوروالدین کا انتخاب آن لائن مقابلے کے ذریعے کیا جائے گا۔ اس کے لیے رجسٹریشن 28 دسمبر سے https://innovateindia.mygov.in/ppc-2022/ پر جاری ہے اور  اب یہ 27 جنوری تک چلے گا۔

وزارت کے اس قدم سے ایسے تمام طلبا، والدین اور اساتذہ کو پروگرام میں رجسٹریشن کرانے کا وقت ملے گا، جو کسی وجہ سے ابھی تک رجسٹریشن نہیں کر پائے ہیں۔

Recommended