Urdu News

ساہتیہ اکادمی کا کتاب میلہ ‘پستکاین’ دہلی میں 11 سے 18 نومبر تک

مرکزی وزیر مملکت برائے ثقافت ارجن رام میگھوال افتتاح کریں گے

‘آزادی کا امرت مہوتسو’ کے تحت ساہتیہ اکادمی اپنے احاطے میں ایک عظیم الشان کتاب میلے کا اہتمام 11 سے 18 نومبر تک ہر روز صبح 10 بجے سے شام 7 بجے تک کرے گی۔ اس کتاب میلے میں ساہتیہ اکادمی کے علاوہ 30 سے زیادہ دیگر اہم پبلشرز حصہ لے رہے ہیں۔ اس سال کے کتاب میلے کا تھیم ‘بچوں کا ادب’ ہے۔

ساہتیہ اکادمی کے سکریٹری ڈاکٹر کے سرینواسراؤ نے منگل کو کہا کہ کتاب کلچر کو فروغ دینے اور بچوں میں پڑھنے کی دلچسپی کو فروغ دینے کے مقصد سے ‘پستکاین’ کے نام سے اس کتاب میلے کا انعقاد کیا گیا ہے۔

کتاب میلے کا افتتاح مرکزی وزیر مملکت برائے ثقافت ارجن رام میگھوال 11 نومبر کو صبح 11 بجے کریں گے۔ مرکزی وزیر مملکت میگھوال اکیڈمی کی طرف سے شائع کردہ بچوں کی نئی کتابوں کا اجرا بھی کریں گے۔ اس موقع پر ساہتیہ اکادمی کے نائب صدر مادھو کوشک بھی موجود رہیں گے۔

اس آٹھ روزہ کتاب میلے میں مختلف ہندوستانی زبانوں کے 65 سے زائد چائلڈ رائٹر حصہ لے رہے ہیں۔ بچوں کے لیے شاعری اور کہانی لکھنے کی ورکشاپ کے علاوہ 13 نومبر کو صبح 11 بجے سے کارٹون ڈرائنگ ورکشاپ کا انعقاد کیا جائے گا۔

Recommended