Urdu News

مہاراشٹر میں اسکول کھلے، طلبا و طالبات خوش، لیکن کرنا ہوگا کرونا گائیڈ لائن کی مکمل پاسداری

مہاراشٹر میں اسکول کھلے، طلبا و طالبات خوش

وزیراعلیٰ نے اسکول کھلنے پر طلبا  کو مبارک باد دی

ممبئی، 04 اکتوبر (انڈیا نیرٹیو)

مہاراشٹر میں کورونا وبا کی وجہ سے گزشتہ 19 ماہ سے بند اسکول اور کالج پیر سے کھل گئے۔ حکومت کے حکم کے مطابق شہری علاقوں میں کلاس 8 سے 12 اور دیہی علاقوں میں 6 سے 12 تک کی کلاسیں آج سے شروع ہو گئی ہیں۔ کئی کالجوں کے طلباء  اور اساتذہ پرجوش تھے۔

وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے تمام طلباء  کو اسکول اور کالج کے آغاز پر مبارک باد دی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے اساتذہ کو طلبا  کا خیال رکھنے کی بھی ہدایت دی  ہے۔  وزیر اعلیٰ ٹھاکرے نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ریاست کے تمام اساتذہ، طلبا ، والدین سمیت شہریوں سے خطاب کیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ کورونا کے بعد آج اسکول شروع کئے گئے ہیں۔

 وزیراعلیٰ نے اسکولوں اور کالجوں میں کورونا قوانین پر عمل کرنے کی ہدایت دی ہے۔ اس کے علاوہ، اگرا سکول میں طالب علموں کی صحت بگڑتی ہے تو انہیں فوری طور پر ڈاکٹروں کے پاس پہنچایا جانا چاہیے۔ا سکول میں تمام کھڑکیاں اور دروازے کھلے رکھنا لازمی ہے۔

Recommended