تعلیم

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں سات روزہ این ایس ایس کیمپ کاشاندارآغاز

اسلامی تعلیمات اور اسلامی قدریں سماجی اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی پیداکرنے میں اہم رول اداکرسکتی ہیں :  پروفیسر وی کے ترپاٹھی

 جامعہ ملیہ اسلامیہ کے ڈپارٹمنٹ آف ٹیچر ٹریننگ اینڈ نان فارمل ایجوکیشن میں 15 تا21 دسمبر سات روزہ این ایس ایس کیمپ کا شاندار افتتاح عمل میں آیا۔افتتاحی تقریب فیکلٹی آف ایجوکیشن میں ہاکی گراؤنڈ میں ڈین فیکلٹی آف ایجوکیشن پروفیسر سارہ بیگم کی صدارت میں منعقد ہوئی۔پروگرام جامعہ کی روایت کے مطابق تلاوت کلام پاک اور جامعہ ترانہ سے شروع ہوا۔

جامعہ ملیہ اسلامیہ، نئی دہلی میں این ایس ایس پروگرام میں مہمانوں کا خطاب

صدرشعبہ پروفیسر جے سی ابراہم نے سبھی مہمانوں اور شرکاء کا خیرمقدم کرتے ہوئے اس کیمپ کے اغراض ومقاصد پر روشنی ڈالی۔آئی آئی ٹی دہلی کے مامورپروفیسروی کے ترپاٹھی بطورمہمان خصوصی تقریب میں شریک ہوئے۔انھوں نے اس موقع پر فرقہ وارانہ اور سماجی ہم آہنگی پر ایک توسیعی خطبہ بھی پیش کیا۔

اپنی خطاب میں انھوں نے قرآنی آیات اور احادیث کو پیش کرکے دلائل سے یہ ثابت کیا کہ اسلامی تعلیمات سماجی ہم آہنگی کو قائم کرنے میں بہت ہی موثر اور فعال کردار اداکرسکتی ہیں۔انھوں نے کہاکہ اسلامی قدریں سماجی تانے بانے کو مضبوطی عطاکرتی ہیں۔

پروفیسر سارہ بیگم نے اپنی صدارتی خطاب میں اس کیمپ کے ذریعے زیر تربیت معلمین میں اخلاق فاضلہ کی قدروں کو پروان چڑھانے، زندگی کے چیلنجوں کا سامنا کرنے اورزندگی کی بنیادی مہارتوں کے فروغ دینے پر زوردیا۔انھوں نے کہا کہ این ایس ایس طلباوطالبات اور نئی نسلوں میں ملک اورقوم کی خدمت کا جذبہ پیداکرنے کا اہم ادارہ ہے۔

این ایس ایس کے ترغیبی پروگرام میں شامل نئی نسل

این ایس ایس پروگروام آفیسر ڈاکٹر عابدنے بھی شرکا کو خطاب کیا اوراین ایس ایس کے تاریخی تناظر میں جامعہ کے رول پر کلیدی گفتگو کی۔انھوں نے کہاکہ جامعہ واحد یونیورسٹی ہے جہاں اتنے وسیع پیمانے پر خون کا عطیہ جمع کیا جاتاہے تاکہ وہ وقت پر ضرورت مند مریضوں کے کام آسکے۔

اس کیمپ کی کوآرڈینیٹرڈاکٹر روحی فاطمہ اور ڈاکٹررئیسہ خان نے بہت ہی منظم طریقے سے پروگرام کی تفصیلات واضح کیں اور اس کوموثر، جامع اور مفید بنانے کے لیے سبھی سے لگن سے کام کرنے کی اپیل بھی کی۔

اس خبر کو بھی پڑھ سکتے ہیں

اس میں اجتماعی طورپراین ایس ایس کا ترانہ بھی پیش کیا گیا۔اس کیمپ میں سی سی اےکے تحت وسیع پیمانے ثقافتی پروگرام بھی پیش کیے جائیں گے۔سی سی اےکوآرینیٹر زڈاکٹرتبسم نقی اور ڈاکٹر عارف محمد نے اس کا تفصیلی خاکہ شرکا کے سامنے پیش کیا۔واضح رہے کہ ایک ہفتہ تک چلنے والے اس کیمپ میں ملک کے مشہورماہرین تعلیم شرکت کریں گے۔

اس موقع پر فیکلٹی آف ایجوکیشن کے سبھی اساتذہ اور طلبا وطالبات پروگرام میں موجودتھے۔زیر تربیت معلمہ صالحہ نے آخرمیں سبھی مہمانوں اور شرکاء کا شکریہ اداکیا اور قومی ترانے پر پروگرام اختتام پذیر ہوگیا۔

اس خبر کو بھی پڑھ سکتے ہیں

Dr M. Noor

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago