تعلیم

جناب دھرمیندر پردھان اور جناب لارنس وونگ  ’اسکول سے لے کر ہنر تک‘  باہمی تعلق کو کو گہرا کرنے پر  با معنی بات چیت

تعلیم اور فروغ ہنر مندی کے مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان، اور سنگاپور کے نائب وزیر اعظم جناب لارنس وونگ نے سنگاپور – انڈیا ہیکاتھون کے تیسرے ایڈیشن کے فاتحین کی عزت افزائی کیعلم، تحقیق اور اختراع کی طاقت کے ذریعے ہندوستان اور سنگاپور دونوں ہی مستقبل کی بہتر تیاری، باہمی خوشحالی کے حصول اور عالمی بھلائی کو آگے بڑھانے کے لیے پرعزم ہیں – جناب دھرمیندر پردھان

حکومت ہند میں تعلیم، فروغ ہنر مندی اور صنعت کاری کے مرکزی وزیر  جناب دھرمیندر پردھان، اور سنگاپور کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خزانہ جناب لارنس وونگ نے آج گجرات کے گاندھی نگر میں سنگاپور – انڈیا ہیکاتھون کے تیسرے ایڈیشن کے فاتحین کی عزت افزائی کی ۔

انسائیڈر ٹریڈنگ کے ممکنہ مشتبہ افراد کا پتہ لگانے میں ریگولیٹرز کی مدد کرنے کے ایک ٹول نے نانیانگ ٹیکنولوجیکل یونیورسٹی، امیٹی یونیورسٹی، اور دوارکاداس کالج آف انجینئرنگ کے طلباء کے ذریعہ تخلیق کردہ سنگا پور-انڈیا ہیکاتھون کے تیسرے ایڈیشن میںٹاپ اسٹوڈینٹس  پرائز حاصل کئے۔اس ہیکاتھون کا  اہتمام مشترکہ طور پر آل انڈیا کونسل فار تکنیکی تعلیم (اے آئی سی ٹی ای) وزارت تعلیم، ہند اور نانیانگ ٹیکنالوجیکل یونیورسٹی، سنگاپور (این ٹی یو سنگاپور) نے کیا تھا ۔ اسٹارٹ اپ کے زمرے میں سرفہرست فاتح، حقدارشک ،نے 2.8 ملین ہندوستانیوں کو سرکاری فلاحی خدمات میں 700 ملین کے قریب ایس جی ڈی حاصل کرنے کے قابل بنانے کے لیے جیتا ہے۔

آئی آئی ٹی گاندھی نگر، گجرات ،میں جی 20 پریذیڈنسی کے تحت منعقدہ، ہیکاتھون کے فائنل میں ہندوستان اور سنگاپور کے بہترین اسٹارٹ اپس اور طلباء اکٹھا ہوئے ۔ اس میں 600 سے زائد طلباء، اسٹارٹ اپس، سرمایہ کاروں، پالیسی سازوں، کارپوریٹس اور ماہرین تعلیم نے شرکت کی۔

جناب دھرمیندر پردھان اور جناب لارنس وونگ نے ’اسکول سے لے کر ہنر تک‘ تمام شعبوں میں باہمی تعلق کو کو گہرا کرنے پر  با معنی بات چیت کی

مالیاتی فراڈ کا پتہ لگانے اور بڑے پیمانے پر  مالی خواندگی فراہم کرنے تیسرے سنگاپور-انڈیا ہیکاتھون 2023 میں اعلیٰ حیثیت دی گئی

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب پردھان نے کہا کہ علم ہی طاقت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایس آئی ایچ جیسے اقدامات علم کے تبادلے کو آسان بنانے اور ہمارے دونوں ممالک کے نوجوانوں کی اختراعی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کا ایک شاندار طریقہ ہیں اور ہمیں آگے بڑھ کر مشترکہ سماجی چیلنجوں کا حل تلاش کرنے کے لیے ہیکاتھون کلچر کو ایس ٹی ای ایم کے دائروں سے آگے لے جانا چاہیے۔ جناب پردھان نے مزید کہا کہ علم، تحقیق اور اختراع کی طاقت سے آگے بڑھ کر، ہندوستان اور سنگاپور دونوں مستقبل کے لیے بہتر تیاری، باہمی خوشحالی کے حصول اور عالمی بھلائی کو آگے بڑھانے کے لیے پرعزم ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ جدید دور کی ترقی تین محوروں پر منحصر ہے: علم، تحقیق اور اختراع۔ انہوں نے مزید کہا کہ سنگاپور نے علم پر مبنی معیشت کے طور پر گزشتہ 30-40 سالوں میں علم اور تعلیم میں عمدہ کارکردگی کے ذریعے خود کو تبدیل کیا ہے۔ جناب پردھان نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ این ای پی 2020 کے ذریعے ہندوستان نے علم پر مبنی معاشرہ بننے میں بڑی پیشرفت کی ہے اور امرت کال کے اگلے 25 سال ہندوستان کے لئے وعدوں اور صلاحیتوں سے بھرے ہیں اور سنگاپور-انڈیا ہیکاتھون جیسے اقدامات کے ذریعہ قریبی تعاون علم میں مدد کرے گا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago