Urdu News

جناب دھرمیندر پردھان نے کیرالہ کے وزیر تعلیم جناب وی سیون کٹی سے ملاقات کی

اوڈیشہ میں میڈیکل کالجوں کی تعداد 2014 سے پہلے صرف 3 سے بڑھ کر 10 ہو گئی ہے: جناب پردھان

 

نئی دہلی،29جولائی ، 2022/ تعلیم و ہنر مندی کے فروغ اور چھوٹے کاروبار کے مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان نے آج کیرالہ کے وزیر تعلیم جناب وی سیون کٹی سے آج اپنے وفد کے ساتھ ملاقات کی۔ انہوں نے تعلیم کے منظر نامے کو مستحکم بنانے اور طلبا کی بہبود کو یقینی بنانے پر نتیجہ خیز ملاقات کی۔

مرکزی وزیر نے کہا کہ 2020 کی قومی تعلیمی پالیسی میں ہنر مندی کے فروغ کو ، سیکھنے کا ایک لازمی حصہ بنایا گیا ہے اور انہیں یہ کہتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ کیرالہ میں اسکول کی سطح پر ہنر مندی کے فروغ کے لیے بہت سے اقدامات کیے جا رہے ہیں جیساکہ مستقبل کے لیے افرادی قوت تیار کرنے کے لیے قومی تعلیمی پالیسی میں کہا گیا ہے۔

جناب پردھان نے جناب وی سیون کٹی  اور ان کے وفد کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ سب کی  شمولیت والی اور ترقی پسند این سی ایف کے لیے تازہ صورت حال کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے قومی نصابی لائحہ عمل تیار کرنے میں سرگرم رول ادا کریں۔

Recommended