تعلیم

دھرمیندر پردھان تعلیم کے شعبے میں اشتراک کے لئے آسٹریلیا روانہ

تعلیم و صلاحیت سازی  اور صنعت کاری کے مرکزی وزیر. جناب دھرمیندر پردھان ہند-آسٹریلیاکے تعلقات کو مضبوط کرنے. اور تعلیم و صلاحیت سازی کے شعبے میں ربط، اشتراک اور اشتراک کے امکانات کو تلاش کرنے کےلئے آسٹریلیا کے چار روزہ دورے پر ہیں۔

ہندوستان کے تعلیمی شعبے میں بہتری

روانگی سے قبل اپنے بیان میں جناب پردھان نے کہا کہ ہندوستان کے تعلیمی شعبے میں بہتری. اور ہند-آسٹریلیا دو طرفہ تعلقات میں نئے جوش  نے دونوں فریق کے لئے معلومات پر مبنی معیشت کو ہمارے تعاون کے اہم ستون کی شکل میں قائم کرنے. کے وسیع مواقع کھول دیئے ہیں۔ انہوں نے اعتماد ظاہر کیا کہ یہ دورہ ہمارے مقصد کے اتحاد کو رفتار دے گا۔ بین الاقوامی علم کے پلوں کی تعمیر میں مدد کرے گا. اور لرننگ، ہنرمندی، تحقیق، اختراعات، کاروبار ان تمام شعبوں میں تمام سطحوں پر ہمارے ربط کو مزید وسعت دے گا. اور دونوں ملکوں کے لوگوں کے آپسی روابط کو مضبوط کرے گا۔

کنگن انسٹی ٹیوٹ
Union Minister of Education Shri Dharmendra Pradhan

اپنے چار روزہ دورے کے دوران 21؍اگست کو وزیر موصوف ہندوستانی غیر مقیم شہریوں کے ساتھ بات چیت کریں گے۔اگلے روزجناب پردھان اپنے آسٹریلیائی ہم منصب جناب جیسن کلیئر کے ساتھ ہند-آسٹریلیا تعلیمی کونسل کی چھٹی میٹنگ کی مشترکہ صدارت کرنے کے لئے. ویسٹرن سڈنی یونیورسٹی (ڈبلیو ایس یو)کا دورہ کریں گے۔

این ایس ڈبلیو وزیر تعلیم ، عزت مآب سارہ میشیل ایم ایل سی کے ساتھ جناب پردھان ایک اسکول کا دورہ کریں گے۔  دھرمیندر پردھان تعلیم صلاحیت وہ سڈنی میں واقع ٹیف این ایس ایف اور یونیورسٹی آف نیو ساؤتھ ویلس. (یو این ایس ڈبلیو)کا بھی دورہ کریں گے. جہاں وہ وائس چانسلروں اور آسٹریلیائی حکومت کے محکمہ تعلیم کے اعلیٰ نمائندوں سے گفتگو کریں گے۔

23؍اگست 2022ء کو وزیر محترم ملبورن میں کنگن انسٹی ٹیوٹ. اور ڈیکن یونیورسٹی کا دورہ کریں گے۔   وہ ماہرین تعلیم اور آسٹریلیائی تعلیم و اسکلنگ ایکو سسٹم کے قائدین.  اور ملبورن میں رہنے والے غیر مقیم ہندوستانی شہریوں سے ملاقات کریں گے۔

جناب پردھان ممبرپارلیمنٹ، صلاحیت سازی اور تربیت کے وزیر عزت مآب برینڈن اوکانر کے ساتھ ایک ورچوئل دو طرفہ میٹنگ بھی کریں گے۔ اگلے روز جناب پردھان کامیاب ہند-آسٹریلیا تحقیقی تعاون کی تعمیر کو لے کر ’گروپ آف 8‘کے ساتھ مکالمہ کریں گے۔ وہ آسٹریلیا انڈین چیمبر آف کامرس اور موناش یونیورسٹی کے ذریعے منعقد ڈائیلاگ میں بھی حصہ لیں گے۔. بعد میں وزیر موصوف ملبورن میں ہندوستانی طلباء کے ساتھ بات چیت کریں گے۔

دھرمیندر پردھان تعلیم صلاحیت

Dr. S.U. Khan

Dr. Shafi Ayub editor urdu

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago