Categories: تعلیم

یونیورسٹی آف کشمیر اور فوج کی چنار کور کے درمیان مفاہمت کی اہم یادداشت پر دستخط

یونیورسٹی آف کشمیر سری نگر اور چنار کور کے درمیان 8،نومبر 2021 کو گاندھی ہال، کشمیر یونیورسٹی میں ایک مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوئے۔ یہ یونیورسٹی آف کشمیرسری نگر اورفوج کی چنار کور کے لیے ایک تاریخی دن تھا جس نے کشمیر میں اس وقت خدمات انجام دے رہے فوجیوں کو فاصلاتی تعلیم کے کورسز کی فراہمی کے لیے ایک طویل مدتی تعلق قائم کیا۔ نمائندے کے مطابق پی آر او (دفاع) سری نگر،کرنل ایمرون موسوی کی جانب سے موصولہ بیان کے مطابق جیسا کہ مفاہمت نامے میں تصور کیا گیا ہے، کشمیر میں تعینات ہندوستانی فوج کے سپاہی، ڈائریکٹوریٹ آف ڈسٹنس ایجوکیشن، کشمیر یونیورسٹی کے ذریعے پیش کئے جانے والے مختلف کورسز میں داخلہ حاصل کر سکیں گے۔ فوجی اہلکاروں کے لیے دستیاب کورسز کی قسم 6 ماہ کے سرٹیفکیٹ کورسز سے لے کر ایک سالہ ڈپلومہ کورسز اور 2 سالہ پوسٹ گریجویٹ کورسز تک ہے۔

فوج کے جوانوں کے اندراج کیلئے اس وقت کل18، کورسز دستیاب ہیں، جن میں وقت کے ساتھ ساتھ اضافہ کیا جائے گا۔مفاہمت کی یادداشت پر باضابطہ دستخط کرنے کے بعد، یونیورسٹی آف کشمیر سری نگر وائس چانسلر، پروفیسر طلعت احمدنے اجتماع سے خطاب کیا اور یونیورسٹی آف کشمیرکی بنیادی اقدار پر زور دیا اور کہا کہ طویل مدتی مفاہمت کی یادداشت کی اہمیت کی حامل ہے جس سے کشمیر میں تعینات فوجیوں کو فائدہ پہنچے گا۔

فوج کی چنارکورکے سربراہ لیفٹنٹ جنرل ڈی پی پانڈے نے اپنے خطاب میں، تعلیم کے میدان میں حاصل کئے گئے سنگ میل کی تعریف کی، جو چنار کور کے سپاہیوں کو مشکل ماحول میں اپنے فرائض انجام دینے میں بااختیار بنائے گا۔

انہوں نے کہا کہ تعلیم بنی نوع انسان کی ترقی کی بنیاد ہے اور قوم کی تعمیر کے لیے ہمارے پاس سب سے طاقتور ہتھیار ہے۔ لیفٹنٹ جنرل ڈی پی پانڈے نے ذکر کیا کہ کشمیر یونیورسٹی اپنے بھرپور ورثے، ثقافت اور اکادمی کے ساتھ، فوجی اہلکاروں اور چنار کور کے سول ڈیفنس کے ملازمین کو اعلیٰ تعلیمی قابلیت، ڈومین اسپیشلائزیشن اور مضامین کی مہارت حاصل کرنے کا ایک بہترین موقع فراہم کرے گی۔انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ کشمیر یونیورسٹی کے ساتھ چنار کور کی وابستگی بھی پچھلے75 سالوں میں بنائے گئے کشمیری لوگوں کے ساتھ ہندوستانی فوج کے تعلقات کو مزید مضبوط کرے گی۔

لیفٹنٹ جنرل ڈی پی پانڈے، جی او سی15 کور، میجر جنرل ایس پی وشواسراؤ، جی او سی 31 سب ایریا، پروفیسر طلعت احمد وائس چانسلر یونیورسٹی آف کشمیر سری نگر، پروفیسر فاروق اے مسعودی ڈین اکیڈمک امورات، پروفیسر طارق احمد چشتی ڈائریکٹر اسکول اور ڈائریکٹراسکول آفODL/DDE ودیگرشعبہ جات اور یونیورسٹی آف کشمیرکے مختلف شعبہ جات کے سربراہان ومدرسین اورفوج کے سینئرافسروں نے اس تقریب میں شرکت کی۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago