Categories: تعلیم

ایس کیو عالمی رینکنگس2022میں جامعہ ملیہ اسلامیہ کی پوزیشن برقرار

ایس کیو۔ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ جائزے میں ہندوستانی یونیورسٹیوں میں جامعہ چھٹے مقام پر

نئی دہلی،11جون(انڈیا نیرٹیو)

لند ن کی ایس کیو۔ورلڈ یونیورسٹی رینکنگس برائے سال 2022ءکی جاری تازہ رینکنگ میں ہندوستانیوں یونیورسٹیوں میں جامعہ کو بطورComprehensiveادارے کے چھٹا مقام حاصل ہوا ہے۔واضح ہو کہ سال 2019ءسے ایس کیو جامعہ کو ریکنگ میں شمار کررہا ہے اور خوشی کی بات ہے کہ دنیا کی 800، اعلی یونیورسٹیوں میں جامعہ مستقل اپنی جگہ بنانے میں کام رہی ہے۔سال رواںایس کیو۔ورلڈ یونیورسٹی رینکنگس 2022ءکے شمار میں دنیاکے1300 ، ادارے شامل تھے۔ تما م تعلیمی اداروں کا چھے کلیدی نکات یعنی ادارے کی ساکھ،فیکلٹی/طلبا کا تناسب، فی فیکلٹی حوالہ جات،بین الاقوامی فیکلٹی تناسب اور بین الاقوامی طلبا تناسب، کے معیاروں پر ان کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا تھا۔

ایس کیو نے رینکنگ کے لیے تدریسی ارتکازکی بنیادپر اداروں کوComprehensiv Plus, Comprehensive,اور Focused and Specialist کے بطور درجہ بند کیا تھا۔جامعہ کو Comprehensive, درجہ دیا گیا ہے کیوں کہ یہاں مختلف شعبہ ہائے علوم وفنون میں تعلیم دی جاتی ہے۔ایس کیو ۔2022ءرینکنگ میں ہندوستان کے 35 ادارے شامل ہیں۔ایس کیورینکنگس نے جامعہ کو دنیا کی یونیورسٹیوں میں 800۔651کا درجہ دیا ہے جب کہ ایشیائی یونیورسٹیوں میں 203واں مقام دیا ہے۔ہندوستانی یونیورسٹیوں میں جامعہ کو ایک ’ جامعہ ادارہ ‘ کے طور پر چھٹا درجہ دیا گیاہے۔حال ہی میں ٹائمز ہائر ایجوکیشن (ٹی ایچ ای) عالمی یونیورسٹی رینکنکس۔2021ءمیں جامعہ کو 800۔601 کے درمیان رکھا گیا تھا اور ایشیائی اداروں میں اسے 180 واں مقام ملا تھا۔جامعہ ملیہ اسلامیہ کو ملک میں این آئی آر ایف 2020 رینکنگس میں دسواں درجہ ملا تھا۔

اس موقع پر پروفیسر نجمہ اختر،شیخ الجامعہ ،جامعہ ملیہ اسلامیہ نے کہا کہ ”یونیورسٹی نے اپنی قومی اور بین الاقوامی شناخت کو بہتر کیا ہے اور اس ضمن میں قابل قدر پیش رفت کی ہے ۔ پوری دنیا کے تعلیمی ادارے، جامعہ کی تدریسی اور تحقیقی افضلیت کاجائزہ لے رہے ہیں اور اسے تسلیم کررہے ہیں۔یہ ہم سب کے لیے لائق فخر اور قابل مسرت بات ہے ۔“انھوں نے اس کامیابی کے لیے تمام رفقائے کار اور اسٹاف کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ مستقبل میں جامعہ کے درجہ کو بہتر کرنے کے لیے مزید جدو جہد کریں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago