Urdu News

سری لنکا کے شیہان کے ناول ’دی سیون مونس آف مالی المیڈا‘ کو بوکر پرائز

سری لنکا کے شیہان کے ناول ’دی سیون مونس آف مالی المیڈا‘ کو بوکر پرائز

لندن،18 اکتوبر (انڈیا نیرٹیو)

سری لنکا کے مصنف شیہان کروناتلکا کے ناول ”دی سیون مونس آف مالی المیڈا“ کو 2022 کا بو کر پرائز دیا گیا ہے۔

بو کر پرائز نے پیر کو ٹویٹ کیا کہ ہمیں یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ 2022 کے بکر پرائز کے فاتح سری لنکا کے شیہان کروناتلکا ہیں۔”دی سیون مونس آف مالی المیڈا“ شیہان کروناتلکا کا یہ دوسرا ناول ہے۔ طنزیہ انداز میں لکھا گیا یہ ناول خانہ جنگی کی زد میں آنے والے سری لنکا کی مہلک تباہی پر مرکوز ہے۔

شیہان کروناتلکا سری لنکا کے صف اول کے مصنفین میں شمار ہوتے ہیں۔ ناولوں کے علاوہ انہوں نے راک گانے، اسکرین پلے اور سفرنامے بھی لکھے ہیں۔

شیہان کا ”دی سیون مونس آف مالی المیڈا“ کے بارے میں کہنا ہے کہ انھوں نے خانہ جنگی کے خاتمے کے بعد 2009 میں اس کے بارے میں سوچنا شروع کیا تھا۔ پھر اس پر گرما گرم بحث ہوئی کہ کتنے شہری مارے گئے اور قصور کس کا تھا۔

کروناتلکا نے ایک بھوت کی کہانی کہی جہاں مردے اپنے نظریات کی پیشکش کر سکتے تھے۔ یہ ایک عجیب خیال تھا، لیکن میں موجودہ کے بارے میں لکھنے کی ہمت نہیں رکھتا تھا۔

اس لئے میں 1989 کے سیاہ دنوں میں 20 سال پیچھے چلا گیا۔ سری لنکا میں علیحدگی پسند تمل فوج اور حکومت کے درمیان ایک بڑی جنگ ہوئی۔

اس میں دونوں طرف سے ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ لوگ مارے گئے تھے جن میں عام شہری بھی شامل تھے۔ 1983 میں ایک چھوٹی بغاوت کے طور پر شروع ہونے والی حکومت کو خونی خانہ جنگی کے خاتمے میں تقریباً 26 سال لگے۔

Recommended