تعلیم

ایس ایس پی نے بارہمولہ میں دارالعلوم کے طلبا سے بات چیت کی

ایس ایس پی بارہمولہ امود اشوک ناگپور-آئی پی ایس نے جمعرات کو دارالعلوم قریشیہ شیری کے طلبا سے بات چیت کی اور سوک ایکشن پروگرام کے تحت 70 تعلیمی اور 2 کرکٹ کٹس تقسیم کیں۔پولیس کے ایک  ترجمان نے بتایا کہ آج ایس ایس پی بارہمولہ ایس ایچ امود اشوک ناگپورے-آئی پی ایس نے دارالعلوم قریشیہ شیری کا دورہ کیا اور دارالعلوم قریشیہ شیری کے طلبا سے بات چیت کی۔

 طلباپر زور دیا کہ وہ بہتر اور کامیاب مستقبل کے لیے اپنی پڑھائی کو سنجیدگی سے لیں۔    انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ہر کسی کو کھیلوں کی سرگرمیوں میں حصہ لینا چاہیے کیونکہ یہ خود اعتمادی، ارتکاز، جسمانی اور دماغی صحت کو بڑھانے میں معاون ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ طلباء کو چاہیے کہ وہ وقت کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں اور اپنی توانائی کو صحیح سمت میں استعمال کریں۔

 اس کے علاوہ، بارہمولہ پولیس نے دور دراز کے علاقے کے طلبا کے لیے تعلیمی سرگرمیوں کو فروغ دینے اور ان کی مدد کرنے کی اپنی کوششوں کے ساتھ ساتھ ضلع کے اندر اچھے پولیس-عوامی تعلقات استوار کرنے کے لیے، ایس ایس پی بارہمولہ ایس ایچ امود اشوک ناگپور-آئی پی ایس “سوک ایکشن پروگرام” کے تحت دارالعلوم قریشیہ شیری بارہمولہ کے طلبا میں 2 کرکٹ کٹس اور 70 “تعلیمی کٹس تقسیم کی گئیں۔

اس تقریب میں ڈی وائی ایس پی ڈی اے آر بارہمولہ، پیرزادہ اعجاز احمد، ایس ایچ او پی ایس شیری انس پی آر وسیم جہانگیر، شری فاروق احمد بھٹ، صدر دارالعلوم قریشیہ شیری، مفتی قمر الدین اویسی، صدر دارالعلوم جامعہ ہدایت البنات کرالہار بارہمولہ نے بھی شرکت کی۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago