Urdu News

اساتذہ کے مسائل جلد ہوں گے حل: ڈائریکٹر جنرل اسکولی تعلیم وجے کرن آنند

اساتذہ کے مسائل جلد ہوں گے حل: ڈائریکٹر جنرل اسکولی تعلیم وجے کرن آنند

بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری)

ایوارڈی ٹیچرس ویلفیئر سوسائٹی اترپردیش کے جنرل سیکریٹری عدیل منصوری نے نیشنل اور اسٹیٹ ایوارڈی ٹیچرس کے مسائل کے لیے ڈائریکٹر جنرل اسکولی تعلیم اترپردیش وجے کرن آنند سے ان کے آفس میں ملاقات کی۔

اس موقع پر عدیل منصوری نے کہا کہ ان مخصوص اساتذہ کی دشواریوں پر حکومت اترپردیش دھیان نہیں دے رہی ہے جب کہ تنظیم کے ذریعہ پچھلے کئی برسوں سے گورنر،وزیر اعلیٰ،  وزیر تعلیم،وزیر خزانہ،وزیر ٹرانسپورٹ اور محکمہ تعلیم سے جڑے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کی جا چکی ہیں۔

انھیں تحریری شکایات بھی کی جا چکی ہیں ۔لیکن دشواریوں کا خاتمہ نہیں ہو سکا۔ایوارڈی ٹیچرس کا سب سے بڑا مسئلہ سکنڈری ایجوکیشن کے ایوارڈی کی طرح 65 سال تک کی نوکری میں توسیع ہے۔ ان کو یہ دس سال قبل سے مل رہی ہے جب کہ اسی قبیل کے بیسک ایجوکیشن کے ایوارڈی کو 64 سال تک ہی ہے۔

 وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے یوم اساتذہ 2017 کے موقع پر 65 سال تک کی توسیع کے لیے اعلان کیا تھا لیکن آج تک آرڈر جاری نہیں ہوا۔ روڈویز میں 4ہزار کلومیٹر کا سفر مفت ہے اسے عام بس کے ساتھ دیگر بسوں میں بھی کیا جائے۔

حکمت کے سطح پر ضلع سے لے کر صوبائی سطح تک ایوارڈی کو رکھا جائے جس سے ان کے تعلیمی تجربہ سے فائدہ اٹھایا جایے۔ سفر کے لیے کوپن کے بجائے اسمارٹ کارڈ فوراً جاری کیے جاۓ۔ایوارڈ ملتے ہی نوکری کی توسیع محکمہ کے سطح پر خود کی جاۓ جس سے سبکدوشی کے وقت دشواری نہ ہو۔

ڈی جی نے سبھی سات نکاتی میمورنڈم کو پڑھا اور یقین دہانی کراٸی کہ ان سبھی مسٸلوں پر بات کر کے جلد از جلد انھیں حل کیا جائے گا۔

Recommended