Urdu News

قرآن کریم کی تعلیم آخرت کا بہترین توشہ : فرمان مظاہری

قرآن کریم کی تعلیم آخرت کا بہترین توشہ : فرمان مظاہری

سعادت گنج،بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری)

قرآن کریم مکمل حفظ کرلینا بڑے اعزاز کی بات ہے۔ قرآن کریم پڑھنے اور پڑھانے والوں کیلت بارے میں احادیث میں کثرت سے فضیلتیں موجود ہے۔ گزشتہ دنوں قصبہ سعادت گنج انوپ گنج کے مدرسہ اسلامیہ فیضان العلوم میں مولانا محمدفرمان مظاہری کے تیرہ سالہ بھتیجے حافظ محمد وقاص بن محمدفرقان انصاری نے حفظ قرآن مکمل کرلیا ہے۔ جس کی وجہ سے ایک چھوٹی سے تقریب منعقد کی گئی۔

 اس تقریب میں مدرسہ کے اساتذہ کے علاوہ مینیجرمدرسہ سیٹھ محمدارشاد انصاری ، نائب مینیجر الحاج انتظار احمد ، خازن منشی محمدرفیع ، ماسٹرمحفوظ الرحمٰن ، حافظ محمدعمیر ،  ماسٹر محمدرفیق ماسٹرالحاج محمد الیاس کے علاوہ درجنوں لوگ موجود تھے۔

اس موقع پر مولانا فرمان مظاہری نے کہا کہ قرآن کریم کی تعلیم آخرت کا بہترین توشہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حافظ قرآن کے رشتہ داروں اور اولاد کے بارے میں احادیث میں آیا ہے کہ اس کے والدین کو روز محشر دو لباس پہنائے جائیں گے۔ جن کی قیمت دنیا و ما فیہا میں نہیں ہے۔ اس پر حافظ قرآن کے والدین اللہ تعالیٰ سے سوال کریں گے کہ پروردگار! یہ ہمارے لیے کس لئے ؟ تو انہیں کہا جائے گا کہ تم نے اپنے بچے کو قرآن کی تعلیم دلوائی یہ اس کا بدلہ ہے۔اس لیے کہ حافظ قرآن کے والدین نے اپنے بچے کی خوب محنت کے ساتھ پرورش کی اور اسے تعلیم دلوائی۔چاہے حافظ قرآن کے والدین اَن پڑھ ہی کیوں نہ ہوں۔

 مولانا فرمان مظاہری نے 14 مارچ کو مدرسہ میں منعقد ہونے والے جلسہ دستار بندی میں قرب و جوار کے لوگوں سے شرکت کی اپیل بھی کی ہے۔ جس میں مولانا حارث عبدالرحیم فاروقی اور مولانا مطیع الرحمن عوف ندوی تشریف لا رہے ہیں۔ اس جلسہ میں تقریباً 25 حفاظ کرام کی دستار بندی عمل میں آئے گی۔

Recommended