Urdu News

پانچویں سے 12ویں کلاس پاس طلباء، مہارت کی تربیت کے سرٹیفکٹ کے حامل، آئی ٹی آئی کے طلباء، ڈپلوما کے حامل اور گریجویٹس اپلائی کرنے کے لئے اہل

Education Minister

 

 

اِسکل انڈیا، ڈائریکٹوریٹ جنرل ٹریننگ (ڈی جی ٹی) اور  قومی  مہارت  ترقیاتی کارپوریشن (این ایس ڈی سی) کی  مکمل معاونت کے ساتھ ،4 اکتوبر  2021  کو ملک بھر میں  400 سے زیادہ مقامات پر ،یک روزہ ’’قومی اپرنٹیسی شپ میلہ‘‘ کا انعقاد کر رہی ہے۔

 اس اقدام کے تحت اس کا مقصد تقریبا ایک لاکھ اپرنٹیسیز کی ہائرنگ کرنا اور  درست ٹیلنٹ کے حصول میں آجروں کی  مدد کرنا، نیز  اسے  تربیت اور  عملی  مہارتی  سیٹس فراہم کرکے  مزید بہتر بنانا ہے۔ توقع ہے کہ اس  موقع پر  30  سے زیادہ شعبوں میں کام کرنے والی 2000  سے زیادہ  تنظیمیں شرکت کریں گی، جس میں بجلی، ریٹیل، ٹیلی کام، آئی ٹی / آئی ٹی ای ایس،  الیکٹرانکس آٹوموٹیو اور  دیگر شعبے شامل ہیں۔ علاوہ ازیں خواہش مند نوجوانوں کو  500  سے زیادہ  زمروں میں سے  انتخاب کرنے اور  اس میں مصروف ہونے کا موقع ملے گا، جس میں ویلڈر ،  الیکٹریشن، ہاؤس کیپر،  بیوٹیشئن،  مکینک وغیرہ شامل ہیں۔

پانچویں سے 12  ویں کلاس پاس  طلباء ، مہارت کی تربیت کے  سرٹیفکٹ حامل،  آئی ٹی آئی کے طلباء، ڈپلوما حامل اور گریجویٹس اس اپرنٹیسی شپ میلے میں اپلائی کرنے کے لئے اہل ہیں۔ امیدواروں کو اپنے بائیو ڈاٹا  کی تین کاپی،  تمام مارکس شیٹس اور تمام سرٹیفکٹ  کی تین کاپی(پانچویں سے  12  ویں کلاس پاس، مہارت کا تربیتی سرٹیفکٹ، انڈر گریجویٹ اور گریجویٹ(بی اے، بی کام، بی ایس سی وغیرہ)، فوٹو شناختی کارڈ (آدھار کارڈ /  ڈرائیونگ لائسنس وغیرہ) اور  تین پاسپورٹ سائز کے فوٹو  متعلقہ موقع پر جمع کرانے ہوں گے۔

میلے کے انعقاد کے مقام  اور دیگر متعلقہ  معلومات  کی  مزید تفصیلات کے لئے امیدوار  اس لنک  https://dgt.gov.in/appmela/  پر کلک کرسکتے ہیں۔

15جولائی 2015  کو  وزیراعظم کے ذریعے  شروع کردہ مہارت  کی فروغ اور  صنعت کاری  کی قومی پالیسی 2015 ، اپرنٹیسی شپ کو ، ماہر افراد قوت کو مناسب معاوضے کے ساتھ بہتر روز گار  فراہم کرنے کے  ایک وسیلے کے طور پر تسلیم کرتی ہے۔ ایم ایس ڈی ای  نے، ملک میں صنعتوں کے ذریعے بھرتی کردہ اپرنٹیسز کی تعداد میں اضافہ کرنے کے لئے مختلف کاوشیں بھی کی ہیں۔ اس کا مقصد   مہارت  سے لیس  افراد قوت  کے مطالبے اور رسد  میں فرق کو   دور کرنا اور کام پر ہی  تربیت حاصل کرنے کے ذریعے ہندوستانی نوجوان کی  خواہشوں کی تکمیل کرنا، نیز روز  گار کے لئے بہتر مواقع فراہم کرنا ہے۔

امکانی  درخواست دہندگان کو اپرنٹیسی شپ میلہ میں شرکت کرنے سے بہت سے فوائد حاصل ہوں گے۔ انہیں موقع پر ہی  اپرنٹیسی شپ کی  پیش کش کے وسیع موقع حاصل ہوں گے اور  ان کے لئے براہ راست  صنعتی  جستجو سامنے ہو گی۔ اس کے بعد انہیں نئی مہارتیں حاصل کرنے کے لئے سرکار کے معیارات کے مطابق  ماہانہ وظیفہ ملے گا، جو کہ ان کے لئے آموزش کے دوران کمائی کا موقع ہے۔ امید واروں کو سرٹیفکٹ دیئے جائیں گے، جنہیں  پیشہ وارانہ تعلیم اور  تربیت کی  قومی کونسل (این سی  وی ای ٹی) کے ذریعے تسلیم کیا گیا ہے، جس سے تربیت کے بعد ان کے روز گار حاصل کرنے کے مواقعوں میں اضافہ ہو گا۔

اپرنٹیسی شپ میلوں میں شرکت کرنے والے اداروں کو ایک  عام پلیٹ فارم پر  امکانی  اپرنٹیسیز سے  ملاقات کا موقع حاصل ہوتا ہے نیز  وہ  موقع پر ہی امید واروں کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ علاوہ ازیں کم سے کم 4 کام کرنے والے اراکین والی چھوٹے پیمانے کی کمپنیاں بھی  اس میلے میں اپرنٹیسیز  کو  ہائر کرسکتی ہیں۔

یہ تربیت اپرنٹیسیز قانون 1961  کے تحت ہے۔ جب کہ  معاونت قومی اپرنٹیسی شپ فروغ کی اسکیم کے ذریعہ ہے۔

نامزد زمروں میں  ڈی جی ٹی  کے ذریعہ نامزد کورس کے نصاب کے مطابق  تربیت فراہم کی جاتی ہے۔ اپرنٹیسی ، صنعت کے ذریعے کام پر تربیت  اور وظیفہ  بھی حاصل کر تا ہے ۔ تربیت کی تکمیل پر ، صنعت اور  ڈی جی ٹی کے ذریعے مشترکہ طور پر  تعین قدر کیا جاتا ہے۔ اپرنٹیسی شپ تربیت کی تکمیل کے بعد قومی اپرنٹیسی شپ سرٹیفکٹ (این اے سی) کے لئے کُل ہند ٹریڈ ٹیسٹ ( اے آئی ٹی ٹی)  کے ذریعہ تعین قدر کیا جاتا ہے، جو کہ  سال میں دو مرتبہ ہو تا ہے۔ اے آئی ٹی ٹی مہارت سے مزین تعین قدر ہے، جو کہ  صنعت اور ڈی جی ٹی  کے ذریعے کیا جاتا ہے اور اس  میں کامیابی حاصل کرنے کے لئے مسلسل مشق ، خلوص اور  سخت  محنت کی ضرورت ہوتی ہے۔

اپرنٹیسی شپ تربیت کو  اداروں میں موجودہ تربیتی سہولیات کا استعمال کرتے ہوئے تیار افراد قوت کے ساتھ صنعت کو فروغ دینے کی ایک حساس اسکیم کے طور پر تصور کیا جاتا ہے۔ یہ   ملک بھر میں ،مہارت کی فروغ اور صنعت کاری کی  22  علاقائی ڈائریکٹوریٹ اور  36  ریاستی  اپرنٹیسی شپ  صلاح کاروں کے ذریعے  کیا جاتا ہے۔  تمام 36 ریاستی سرکاریں ، اپرنٹیسیز قانون 1961  کے تحت  اپرنٹیسیز کو مصروف کرنے کے لئے اپنی ریاست کے اندر ہر ضلع / خطے میں 4 اکتوبر 2021   کو اپرنٹیسی شپ میلے کا انعقاد کریں گی۔ اس سے اداروں میں اپرنٹیسیز  کو مصروف کرنے کے لئے بہترین موقع دستیاب ہو گا تاکہ پیداواریت کی مطلوبہ سطح کی راہ ہموار کی جاسکے، یعنی صنعت میں اصل کام کی صورت حال کو  سمجھنے کے لئے اپرنٹیسیز  کو موقع فراہم کیا جاسکے۔

 ایم ایس ڈی ای نے  ملک میں اپرنٹیسی شپ تربیت میں وسیع تر  شراکت لانے کی غرض سے اپرنٹیسی شپ ضابطوں میں نمایاں اصلاحات کی ہیں۔ ان اصلاحات میں شامل ہیں :

  • اپرنٹیسیز کو مصروف کرنے کے لئے بالائی حد  میں 10  فیصد سے اضافہ کر کے اسے  15  فیصد کردیا گیا ہے۔
  • اپرنٹیسیز کو  مصروف کرنے کے لئے لازمی ذمہ داری کے ساتھ ادارے کی حجم کی حدود کو  40  سے کم کر کے 30  کردیا گیا ہے۔
  • پہلے  سال کے لئے وظیفے  کی ادائیگی کو ، کم سے کم اجرتوں کے ساتھ منسلک کرنے کی بجائے اسے طے کردیا گیا ہے،  اپرنٹیسی کو دوسرے اور تیسرے  سال کے لئے وظیفے میں 10  سے 15  فیصد  کا اضافہ کیا گیا ہے۔
  • اختیاری پیشے کے لئے اپرنٹیسی شپ تربیت کی مدت 6  مہینے سے  36  مہینے تک کی ہو سکتی ہے۔
  • صنعتوں کے پاس اپنی اپرنٹیسی شپ تربیت تیار کرنے اور  اسے نافذ کرنے کا اختیار ہے۔
  • اپرنٹیسی شپ کی فروغ کی قومی اسکیم (این اے پی ایس) کے تحت، ادارے / صنعت،  اپرنٹیسیز کو  ادا کئے گئے  وظیفے کا 25 فیصد تک  واپس حاصل کرسکتے  ہیں۔

Recommended