Urdu News

مرکزی حکومت نے سی بی ایس ای امتحانات کے لیے ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ طلب کی

@EduMinOfIndia

مرکزی حکومت نے سی بی ایس ای امتحانات کے لیے ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ طلب کی

حکومت نے سی بی ایس ای کے بارہویں جماعت کے بورڈ کے امتحانات پر تبادلۂ خیال کے لیے ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ طلب کی ہے۔بارہویں جماعت کے امتحانات اور پیشہ ورانہ کورسز کے لیے داخلہ امتحانات کے انعقاد سے متعلق تجاویز پر غور و خوض کے لیے آج ایک اعلیٰ سطح کی ورچوئل میٹنگ ہوگی۔ 

وزیرِ دفاع راجناتھ سنگھ کی اس میٹنگ میں دیگر شخصیات کے ساتھ ساتھ مرکزی وزرائ، رمیش پوکھریال نشنک، محترمہ اسمرتی ایرانی، جناب پرکاش جاوڈیکر شرکت کریں گے۔

تعلیم کے وزیر جناب نشنک نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی خواہش ہے کہ طلباکے کیریر کو متاثر کرنے والا کوئی بھی فیصلہ ریاستی حکومتوں اور متعلقہ افراد کے صلاح و مشورے کے ساتھ لیا جانا چاہیے۔ جناب نشنک نے حال ہی میں اس سلسلے میں ریاستی تعلیم کے سیکریٹریوں کے ساتھ ایک میٹنگ منعقد کی تھی۔انھوں نے کہا کہ آج کی اعلیٰ سطحی میٹنگ کے ذریعہ صلاح و مشورے کے عمل کو مزید تقویت حاصل ہوگی۔

تمام ریاستی حکومتوں کے وزراتعلیم اور سکریٹریوں سے اس ورچوئل میٹنگ میں شریک ہونے اور آئندہ امتحانات سے متعلق اپنے نظریات پیش کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ جناب نشنک نے ٹوئٹر کے ذریعہ لوگوں سے تجاویز بھی طلب کی ہیں۔

Recommended