مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان نے پیر کو کہا کہ نئے سرے سے ڈیزائن کی گئی جامع تعلیمی پالیسی کا مقصد اسکولی تعلیم تک رسائی کو عالمگیر بنانا ہے۔ پسماندہ گروہوں اور کمزور طبقوں کو شامل کرکے مساوات کو فروغ دینا، اور پری پرائمری سے لے کر بارہویں جماعت تک اسکول کی تمام سطحوں پر تعلیم کے معیار کو بہتر بنانا ہے۔
مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں سفارش کی کہ نئے ڈیزائن کردہ جامع تعلیمی پالیسی کی سفارش کی گئی ہے تاکہ ڈی بی ٹی موڈ کے ذریعے طلبہ کو براہ راست بچوں پر مرکوز سرگرمیاں دستیاب کراتے ہوئے اسکیم کی براہ راست رسائی کو بڑھایا جاسکے۔
انہوں نے بتایا کہ اس اسکیم کا بنیادی مقصد قومی تعلیمی پالیسی 2020 (این ای پی 2020) کی سفارشات کو نافذ کرنے میں ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی مدد کرنا ہے۔ اس کے علاوہ مفت اور لازمی بچوں کے مفت اور لازمی تعلیم کے حق (آر ٹی ای) ایکٹ، 2009 کے نفاذ میں ریاستوں کی مدد کرنا، شروعاتی بچپن کی دیکھ بھال اور تعلیم پر توجہ مرکوز کرنا، بنیادی خواندگی اور تعلیم پر زور، طلباء کے درمیان 21ویں صدی کی مہارتیں فراہم کرنے کے لئے مربوط، جامع اور سرگرمی پر مبنی نصاب اور تدریس پر زور ہے۔