Urdu News

نیشنل زولوجیکل پارک اتوار کو آن لائن مضمون نگاری مقابلہ منعقد کرے گا

نیشنل زولوجیکل پارک


نیشنل زولوجیکل پارک اتوار کو آن لائن مضمون نگاری مقابلہ منعقد کرے گا

نئی دہلی ، 25 فروری (انڈیا نیرٹیو)

نیشنل زولوجیکل پارک یعنی دہلی کا چڑیا گھر 28 فروری کو قومی سائنس ڈے (این ایس ڈی) کے موقع پر اسکولوں اور کالجوں میں تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ کے لئے آن لائن مضمون نگاری مقابلہ کا انعقاد کرے گا۔ 

جمعرات کے روز نیشنل زولوجیکل پارک کے پی آر او ریاض خان نے کہا کہ یہ مقابلہ کورونا بحران کے درمیان تین زمروں میں ہوگا۔ ان مقابلوں میں حصہ لینے والے طلباکو زبان کے لیے ذیلی قسم کا انتخاب کرنا ہوگا جس میں انگریزی اور ہندی کا آپشن ہوگا۔

 پی آر او ریاض خان نے بتایا کہ پہلی کلاس میں ، کلاس 5 سے آٹھویں تک کے طلبا’’ چڑیاگھرکی میری پہلی سیر‘‘ مضمون پر 500 الفاظ میں مضمون لکھنا ہے۔ 

دوسری قسم کلاس 9 سے 12 کے طلباکے لیے ہے ان کے لیے ’’ وائلڈ لائف کنزرویشن ۔ تعلیم و تفریح میں چڑیا گھروں کے پارکوں کی شراکت‘‘۔ طلبہ کو 1000 الفاظ میںمضمون لکھنا ہوگا۔ 

تیسری قسم کالج کے طلباکی ہے۔ اس کی زیادہ سے زیادہ عمر 25 سال ہے۔ ان طلباکے لیے ’’ وائلڈ لائف کنزرویشن – افزائش اور تحقیق کے میدان میں چڑیاخانوں کی شراکت‘‘ پرمضمون مقرر کیا گیا ہے۔ مقابلے میں شریک افراد کو اپنی ذاتی معلومات متعلقہ علاقے میں پی ڈی ایف یا جے پی جی فارمیٹ میںinfo-nzp@gov.in پر بھیجنا ہوں گی۔

Recommended