Urdu News

نئی تعلیمی پالیسی کثیر جہتی اور جامع تعلیم پرمرکوز ہے: نشنک

مرکزی وزیرتعلیم ڈاکٹر رمیش پوکھریال نشنک


نئی تعلیمی پالیسی  کثیر جہتی اور جامع تعلیم پرمرکوز ہے: نشنک

نئی دہلی ، 19 فروری (انڈیا نیرٹیو)

 مرکزی وزیرتعلیم ڈاکٹر رمیش پوکھریال نشنک نے جمعہ کے روز کہا کہ نئی قومی تعلیمی پالیسی علم ، اتحاد اور سالمیت کو یقینی بنانے کے لیے سائنس ، آرٹس ، سماجیات اور کھیلوں جیسے کثیر الشعبہ ، کثیر جہتی اور جامع تعلیم پر مرکوز ہے۔

مرکزی وزیر نے آج رام کرشن مشن ہیڈ کوارٹر بیلورمٹھ کے دورے کے موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ تعلیم کا جوہر نہ صرف حقائق کا مجموعہ ہے بلکہ ذہن کا ارتکاز بھی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ یہ بڑی خوشی کی بات ہے کہ یہ ادارہ ایک بہتر دنیا کی تشکیل کے مشن کے ساتھ ساتھ سماجی فلاح و بہبود اور صحت و تعلیم کے شعبے میں نمایاں خدمات انجام دے رہا ہے۔ 

Recommended