تعلیم

جمہوری اقدار کے استحکام میں جامعہ ملیہ اسلامیہ کا کردار نہایت اہم ہے: پروفیسر احمد محفوظ

بزمِ جامعہ، شعبۂ اردو، جامعہ ملیہ اسلامیہ کے زیرِ اہتمام یومِ جمہوریہ کی مناسبت سے ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں صدرِ شعبہ پروفیسر احمد محفوظ نے کہا کہ جمہوریت ایک بہترین نظام ہے اور یہ نہایت خوشی کا موقع ہے کہ ہندوستان میں جمہوری نظام کے قیام کو ۷۳؍ برس مکمل ہوچکے ہیں۔

چوں کہ جامعہ ملیہ اسلامیہ نے جمہوری اقدار کے استحکام میں اہم کردار اداکیا ہے اس لیے محترمہ وائس چانسلر پروفیسر نجمہ اختر صاحبہ کی یہ تحریک نہایت خوش آئند ہے کہ جشنِ جمہوریت کا انعقاد جامعہ کے تمام شعبوں کی سطح پر کیا جائے۔

سابق صدرِ شعبہ پروفیسر شہزاد انجم نے کہا کہ تحریکِ آزادی اور جمہوریت کی جڑوں کو توانائی بخشنے میں بانیان اور معمارانِ جامعہ نے بے مثال قربانیاں پیش کی ہیں، لہٰذا اس جمہوری نظام کی آبیاری کے لیے وابستگانِ جامعہ کی ذمہ داریاں مزید بڑھ جاتی ہیں۔

تقریب میں عبدالرحمٰن، غلام مخدوم، حبیب الرحمٰن، سید تجمل، تابینہ شبیر، زینب مہدی، نور فاطمہ اور رضیہ پر مشتمل شعبے کے طلبا و طالبات کی ٹیم نے ترانۂ ہندی ’ ’سارے جہاں سے اچھا ہندوستاں ہمارا‘‘ اور’’ترانۂ جامعہ‘‘ نہایت خوب صورت انداز سے پیش کیے۔ تقریب کا آغاز بزمِ جامعہ کے جنرل سکریٹری عبدالرحمٰن کی تلاوت اور اختتام بزمِ جامعہ کے ایڈوائزر ڈاکٹر خالد مبشر کے اظہار تشکر پر ہوا۔

نظامت کے فرائض بزمِ جامعہ کے نائب صدر سفیر صدیقی نے انجام دیے۔ اس موقع پر پروفیسر خالد جاوید، پروفیسر ندیم احمد، پروفیسر عمران احمد عندلیب، پروفیسر سرورالہدیٰ، ڈاکٹر مشیر احمد، ڈاکٹر محمد مقیم، ڈاکٹر جاوید حسن، ڈاکٹرمحمد آدم، ڈاکٹر ثاقب عمران، ڈاکٹر نوشاد منظر، ڈاکٹر ساجد ذکی فہمی، ڈاکٹر شاہنواز فیاض، ڈاکٹر غزالہ فاطمہ، ڈاکٹر خوشتر زریں ملک، ڈاکٹر راحین شمع اور ڈاکٹر روبینہ شاہین زبیری کے علاوہ بڑی تعداد میں طلبا و طالبات موجود تھے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago