Urdu News

وسیع تر بنیادوں پراستوارانسانی معاشرے کی تشکیل میں خواتین کارول غیرمعمولی:پروفیسرنجمہ اختر

پروفیسر نجمہ اختر،شیخ الجامعہ،جامعہ ملیہ اسلامیہ

اعلی تعلیمی اداروں میں خواتین کی قیادت کا فروغ‘ کے مرکزی خیال پر خواتین وائس چانسلروں کی قومی کانفرنس سے شیخ الجامعہ،جامعہ ملیہ اسلامیہ کا خطاب’

صحت معاشرے کی تشکیل میں خواتین کے اہم رول پر زور دیتے ہوئے (پدم شری) پروفیسر نجمہ اختر،شیخ الجامعہ،جامعہ ملیہ اسلامیہ نے کہا ’خواتین اپنی زندگی میں مختلف کردار کی حامل ہوتی ہیں جیسے لیڈر،صیقل کرنے والی،نگہ داشت رکھنے والی اور مائیں۔

تعلیم،تہذیب اور سماجی ترقی کو اہمیت دینے والے وسیع تر اخلاقی بنیادوں پر استوار انسانی معاشرے کی تشکیل میں ان کی خدمات ناگزیر ہیں۔خواتین کی صلاحیتوں کی شناخت اور انھیں خود مختار بناکر ہم اپنی برادریوں میں ترقی اور خوش حالی کو فروغ دے سکتے ہیں“۔

 سکشاسنسکریتی اتھان نیاس اور آئی آئی ایل ایم یونیورسٹی،گروگرام،ہریانہ کے اشتراک سے ایسو سی ایشن آف انڈین یونیورسٹیز (اے آئی او) کی جانب سے منعقدہ ’اعلی تعلیمی اداروں میں خواتین قیادت کو فروغ‘ کے مرکزی خیال پر پہلی خواتین وائس چانسلروں کی قومی کانفرنس میں وہشریک ہوئیں۔

اعلی تعلیمی شعبوں میں خواتین کی کم قیادت کے مسئلے پر تبادلہ خیال کرنا او ر بہترین عملیات،افکار اور تجربات کی فراہمی کے ساتھ غیر متوازنیت کو حل کیا جاسکتاہے اور خواتین کو اعلی تعلیمی اداروں میں کس طرح کلیدی مناصب اور اعلی عہدوں پر فروغ دیا جاسکتا ان سارے امورپر بات چیت اور گفتگو اس کانفرنس کا مقصد تھا۔

اپنے پیغام میں پروفیسر نجمہ اختر نے وسیع تر بنیادوں پر استوار اخلاقی معاشرے کی تشکیل میں خواتین کے مختلف رول کو انھوں تفصیل سے بتایا۔انھوں نے کنبے میں،طب،زراعت،لیبر مارکیٹ،مسلح افواج اور سیاست میں خواتین کے رول کو خصوصیت کے ساتھ بیان کیا۔

انھوں نے کہاکہ تعلیم انسانی وسائل کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتاہے اور سماجی ترقی و بہبود کے لیے تعلیم کے شعبے میں خواتین کی شراکت ناگزیر ہے۔خواتین کے لیے تعلیمی مواقع میں وسعت لا کر وہ روایتی کرداروں سے اوپر اٹھ کر معاشرے کی بہبود میں فعال طریقے سے اپنا رول ادا کرسکتی ہیں۔   انھوں اس بات پر زوردیتے ہوئے اپنی تقریر ختم کی کہ وسیع تر بنیادوں پر اخلاق سے آراستہ معاشرے کی تشکیل میں عورت کا کردار ناقابل انکار ہے۔کنبے کی ساخت بڑھتی اور نمو پاتی ہے تو ساتھ ساتھ خواتین تہذیبی اقدار اور اصولوں کی اصلی محرک ہوتی ہیں۔

سیاست،زراعت،طب، لیبرمارکیٹ یہاں تک کہ مسلح افواج تک ان کی خدمات کا دائرہ پھیلا ہواہے۔عورتوں کو با اختیار بنا کر اور سوسائٹی کے جملہ شعبوں میں ان کی مساویانہ شراکت کو یقینی بناکر ہم ترقی و بہبود،مساوات اور انصاف کو فروغ دے سکتے ہیں۔آنے والی نسلوں کے لیے وسیع تر بنیادوں کے حامل اخلاقی معاشرے کی تشکیل کے ضمن میں ان کی صلاحیتوں کا اعتراف اور ان کی غیر معمولی خدمات کو تعاون دینا بہت ضروری ہے۔

Recommended