Urdu News

سپریم کورٹ نے نیٹ۔یوجی کے نتائج کے اعلان کی اجازت دی

سپریم کورٹ نے نیٹ۔یوجی کے نتائج کے اعلان کی اجازت دی

سپریم کورٹ نے بامبے ہائی کورٹ کے حکم پر پابندی عائد کی

سپریم کورٹ کے جسٹس ایل ناگیشور راؤ کی سربراہی والی بنچ نے نیٹ۔یوجی کے نتائج کے اعلان کی اجازت دے دی ہے۔ بامبے ہائی کورٹ کے حکم پر روک لگاتے ہوئے عدالت نے نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (NTA) کو نتیجہ کا اعلان کرنے کا حکم دیا ہے۔

این ٹی اے نے بامبے ہائی کورٹ کے حکم کے خلاف سپریم کورٹ میں عرضی داخل کی تھی۔بامبے ہائی کورٹ نے دو مدامیدواروں ویشنوی بھوپالی اور ابھیشیک شیواجی کی درخواست پر نتائج کے اعلان پر روک لگانے کا حکم دیا تھا۔ ان دونوں امیدواروں نے مہاراشٹر کے ایک امتحانی مرکز میں اپنے سوالیہ پرچے اور او ایم آر شیٹس کے آپس میں مل جانے کی وجہ سے  ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔ ہائی کورٹ نے کہا تھا کہ ان دونوں امیدواروں کے امتحانات دوبارہ کرائے جائیں۔

سپریم کورٹ نے اپنے حکم میں کہا ہے کہ دونوں امیدواروں کی درخواست پر فیصلہ دیوالی کی چھٹیوں کے بعد لیا جائے گا لیکن اس کی وجہ سے 16 لاکھ طلبا کے نتائج کو روکا نہیں جا سکتا۔

Recommended