نئی دہلی، 6/ اپریل 2022 ۔ قومی تعلیمی پالیسی (این ای پی) 2020 کے پیرا 5.15 میں اساتذہ کو خود کو بہتر بنانے اور ان کے پیشے سے متعلق تازہ ترین اختراعات اور پیش قدمیوں سے آگاہی حاصل کرنے کے لئے مسلسل مواقع دیے جانے کی بات کہی گئی ہے۔ ہر ٹیچر اور اسکول پرنسپل سے یہ توقع کی جاتی ہے کہ وہ ہر سال اپنی دلچسپی کے مطابق اپنی پیشہ وارانہ ترقی کے لئے کم از کم 50 گھنٹے کے کنٹینوس پروفیشنل ڈیولپمنٹ (سی پی ڈی) مواقع میں حصہ لے۔ سی پی ڈی کو ایک سے زیادہ موڈس میں پیش کیا جاسکتا ہے، جس میں مقامی، علاقائی، ریاستی، قومی اور بین الاقوامی ورکشاپوں کے ساتھ ساتھ آن لائن فیچر ڈیولپمنٹ ماڈیولس شامل ہیں۔
وزارت تعلیم کے اسکولی تعلیم اور خواندگی کے محکمہ نے 21 اگست 2019 کو مرکزی اسکیم سمگر شکشا کے تحت ایک مربوط ٹیچر ٹریننگ پروگرام نشٹھا یعنی نیشنل انیشیٹو فار اسکول ہیڈس اینڈ ٹیچرس ہالسٹک ایڈوانسمنٹ کہا جاتا ہے، کے توسط سے لرننگ آؤٹ کمس کو بہتر بنانے کے لئے ایک قومی مشن کا آغاز کیا تھا۔ کووڈ کی وبا کے سبب نشٹھا آن لائن ایلیمنٹری ٹیچرس کا 6 اکتوبر 2020 کو آغاز کیا گیا تھا اور ایلیمنٹری سطح پر نشٹھا کی باقی ٹریننگ کا اہتمام اعلیٰ معیار کے پیشہ وارانہ طریقے سے تیار کشدہ ای – کنٹینٹ کا استعمال دکشا پلیٹ فارم پر این سی ای آر ٹی کے ذریعے آن لائن کیا گیا تھا۔
2021-22 میں سیکنڈری، پری – پرائمری اینڈ پرائمری کے لئے بالترتیب نشٹھا آن لائن کی توسیع سیکنڈری سطح (نشٹھا 2.0) اور فاؤنڈیشنل لٹریری اینڈ نومیریسی (نشٹھا 3.0) کو وسعت دے دی گئی ہے۔ اس میں خصوصی توجہ اساتذہ کے معیار کو بہتر بنانے اور طلبہ کے لرننگ آؤٹ کمس کو بہتر بنانے پر کی گئی ہے، جیسا کہ قومی تعلیمی پالیسی 2020 کا ویژن ہے۔
یہ اطلاع تعلیم کی وزیر مملکت محترمہ انیہ پورنا دیوی نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔