Urdu News

بریگیڈیئر ایم عثمان کی برسی پر جامعہ میں انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا

بریگیڈیئر ایم عثمان کی برسی پر جامعہ میں انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا

 جامعہ ملیہ اسلامیہ (جے ایم آئی) قبرستان میں بریگیڈیئر محمد عثمان، ایم وی سی (پی) کی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی گئی۔

لیفٹیننٹ جنرل پشپندر سنگھ، پیرا رجمنٹ کے ایس ایم  کرنل اور ڈی جی او ایل اینڈ ایس ایم، بریگیڈیئررجنیش موہن کمانڈر 50 (I) پیرا بی ڈی ای، لیفٹیننٹ جنرل گربیر پال سنگھ، اے وی ایس ایم، وی ایس ایم، ڈی جی این سی سی دہلی، لیفٹیننٹ جنرل ویلیودھن سری ہری، اے وی ایس ایم، کئی ایس سی، ایس ایم، اے جی کے بی آر ڈی جی (ایم پی اینڈ پی ایس)، لیفٹیننٹ جنرل سبریتی ایس د ہیا، ایس ایم وی ایس ایم، کمانڈنٹ این ڈی سی اورمیجرجنرل پرشانت سریواستو اور بریگیڈیئر ایم عثمان، ایم وی سی (پی) کی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھا کر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

 جامعہ کی وائس چانسلر پروفیسر نجمہ اختر (پدم شری) نے بھی بریگیڈیئر ایم عثمان  پی وی سی (پی) کی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ بہادر افسر کی یاد کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے، این سی سی کیڈٹس اور افسران بھی اس موقع پر بریگیڈیئر کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے موجود تھے۔

 بریگیڈیئر محمد عثمان، ایم وی سی (پی) کی قیادت میں پیرا بریگیڈ نے پاکستانی قبائلی افواج کے خلاف نوشہرہ شہر کا کامیابی سے دفاع کیا اور پھر بہادری سے جھنگڑ شہر پر قبضہ کر لیا۔ مرحوم بریگیڈیئر محمد عثمان، جنہیں نوشہرہ کے  مسیحا کے طور پر بھی جانا جاتا ہے، اور انہیں پاکستان کے ساتھ 1947-48 کی جنگ کے دوران جھنگڑ اور نوشہرہ (جموں و کشمیر) پر دوبارہ قبضہ کرنے کا سہرا بھی جاتا ہے۔

 یہ بہادر افسر 03 جولائی 1948 کو نوشہرہ میں اس وقت جام شہادت نوش کر گیا جب دشمن کا توپ کا گولہ ان کے قریب آکر گرا۔

Recommended