Categories: تعلیم

یو جی سی نے کی قوانین میں تبدیلی: طلبا اب ایک ہی وقت میں کر سکیں گے دو ڈگری کورس

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
یونیورسٹی گرانٹس کمیشن (یو جی سی) نے ڈگری پروگراموں سے متعلق اپنے قوانین میں ترمیم کی ہے۔ طلبا  اب بیک وقت دو ڈگری حاصل کر سکیں گے۔ یو جی سی بدھ کو اس پر رہنما خطوط جاری کرے گا۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
یو جی سی کے چیئرمین ایم جگدیش کمار نے منگل کو میڈیا کے ساتھ ایک ورچوئل میٹنگ میں کہا کہ طلبا  اب فزیکل طور پر دو ہمہ وقتی (ریگیولر) تعلیمی پروگرام کر سکیں گے۔ وہ یہ کورس ایک ہی یونیورسٹی یا دو مختلف یونیورسٹیوں سے کر سکیں گے۔ اس کے لیے صرف اس بات کا خیال رکھنا ہوگا کہ دونوں کورسوں کی کلاسوں کے اوقات آپس میں نہ ٹکرائیں۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
کمار نے بتایا کہ کمیشن نے اس سلسلے میں رہنما خطوط کا ایک سیٹ تیار کیا ہے، جو 13 اپریل کو یو جی سی کی سرکاری ویب سائٹ پر جاری کیا جائے گا۔ یہ قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل، یو جی سی کے قوانین کے تحت، طلبا  کو ایک ساتھ دو کل وقتی پروگراموں کو آگے بڑھانے کی اجازت نہیں تھی۔ وہ صرف آن لائن، قلیل مدتی یا ڈپلومہ کورس کے ساتھ  ریگیولر ڈگری حاصل کر سکتے تھے۔ چیئرمین نے کہا کہ اس سے طلبا  کو نئے مواقع ملیں گے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
انہوں نے کہا کہ ہدایات ملک بھر میں دستیاب تمام پروگراموں پر لاگو ہوں گی۔ طلبا  یا تو ڈپلومہ پروگرام اور بیچلر  ڈگری، دو ماسٹر پروگرام، یا دو بیچلر پروگراموں کا مجموعہ منتخب کر سکتے ہیں۔ اگر کوئی طالب علم پوسٹ گریجویٹ  ڈگری حاصل کرنے کا اہل ہے اور کسی مختلف کورس میں بیچلر ڈگری میں داخلہ لینا چاہتا ہے، تو وہ بیک وقت گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ ڈگری حاصل کر سکے گا۔ دونوں پروگراموں کے لیے کلاس کے اوقات میں ٹکراو نہیں ہونا چاہیے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago