یونیورسٹی گرانٹس کمیشن (یو جی سی) نے بدھ کو کہا کہ یو جی سی-نیٹ دسمبر 2020 اور جون 2021 کے امتحانات کے نتائج کا اعلان ایک یا دو دن میں کیا جائے گا۔ نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (این ٹی اے) جلد ہی یو جی سی نیٹ جون 2021 اور دسمبر 2020 کے مشترکہ امتحان کے نتائج کو آفیشل ویب سائٹ –Marks@ugcnet.nta.nic.inپر جاری کرے گی۔
یو جی سی نے ایک سرکاری بیان میں کہا کہ نتائج کا عمل جاری ہے۔ یو جی سی کے صدر پروفیسر۔ ایم جگدیش کمار نے کہا کہ یو جی سی این ٹی اے کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے اور یو جی سی-نیٹ کا نتیجہ ایک یا دو دن میں اعلان کرنے کی تمام کوششیں کی جا رہی ہیں۔
یو جی سی نے اپنے بیان میں کہا،“کووڈ وبائی مرض کی وجہ سے دسمبر 2020 یو جی سی۔نیٹ کا انعقاد نہیں ہو سکا۔ نتیجتاً، نومبر،2021اور جنوری، 2022 کے درمیان این ٹی اے کے ذریعہ دسمبر 2020اور جون 2021کے یو جی سی نیٹ دائروں کا آپریشن ایک ساتھ کیا گیا۔