Urdu News

یوجی سی۔نیٹ کا امتحان 21 فروری سے 10 مارچ تک ہوگا

یوجی سی۔نیٹ کا امتحان 21 فروری سے 10 مارچ تک

یونیورسٹی گرانٹس کمیشن (یوجی سی) کے قومی اہلیتی امتحان (نیٹ) کے دسمبر-2022 سیشن کا امتحان 21 فروری سے 10 مارچ 2023 تک منعقد کیا جائے گا۔

یو جی سی کے چیئرمین پروفیسر۔ ایم جگدیش کمار نے جمعرات کو ٹویٹ کرکے یوجی سی نیٹ دسمبر 2022 کی تاریخوں کا اعلان کیا۔ انہوں نے بتایا کہ یو جی سی نیٹ امتحان کے لیے رجسٹریشن آج یعنی 29 دسمبر کو شام 5 بجے سے شروع ہوگا اور درخواست دینے کی آخری تاریخ 17 جنوری 2023 ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ این ٹی اے  کویو جی سی -نیٹ کے انعقاد کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ یہ امتحان ہندوستانی شہریوں کی یونیورسٹیوں اور ڈگری کالجوں میں اسسٹنٹ پروفیسر اور جونیئر ریسرچ فیلوشپ (جے آر ایف) بننے کی اہلیت کا تعین کرتا ہے۔ مزید تفصیلات کے لیے امیدواریوجی سی نیٹ کی آفیشل ویب سائٹ یوجی سی نیٹ ڈاٹ این ٹی اے ڈاٹ این آئی سی ڈاٹ آئی این  پر جا سکتے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ یوجی سی نیٹ کا امتحان 83 مضامین کے لیے لیا جاتا ہے۔ یہ امتحان کمپیوٹر بیسڈ ٹیسٹ (سی بی ٹی) موڈ میں لیا جاتا ہے۔ امتحان سال میں دو بار لیا جاتا ہے۔

Recommended